پاکستان

جعلی ”کورونا ٹیسٹ“نیویارک ائیرپورٹ سے مسافرو ں کو واپس بھیج دیا گیا

حکومت پاکستان سے اوورسیز سے آنیوالے مسافروں پر”بار کوڈ“ والے کورونا ٹیسٹ رزلٹ کی شرط عائد کر دی ، بیروں ممالک سے آنیوالے بعض مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹ جعلی نکل آئیں

نیویارک (محسن ظہیر سے )نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ سے گیارہ مئی کو امرات ائیر لائینز کے ذریعے پاکستان جانیوالے متعدد پاکستانی سمیت دیگر ممالک و کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو ائیر لائین کی جانب سے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے معذرت کر لی گئی۔ امارات ائیر لائینز کے عملے کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ہدایت نامہ موصول ہوا ہے کہ پاکستان آنے والے کسی بھی ایسے مسافر کہ جس کے پاس کوووڈ19کے پی سی آر ٹیسٹ کا رزلٹ ” بار کوڈ“ کے بغیر ہو ، اسے پاکستان کے سفر کی اجازت نہیں لہٰذا ایسے مسافروں کو بورڈ نہ کیا جائے ۔اس نئے ہدایت نامے کے پیش نظر گیارہ مئی کو بعض ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رزلٹ تو تھا لیکن اس رزلٹ پر بار کوڈ نہیں تھا ، کو امارات ائیر لائین نے ان کی کنفرم سیٹ ہونے کے باوجود ، بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا اور یوں ان مسافروں کو جو کہ بیشتر عید کرنے پاکستان جا رہے تھے ، کو ائیرپورٹ سے واپس آنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی سول ایوی ایشن و متعلقہ حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ و یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں نے اپنے کوووڈ ٹیسٹ کی جو رپورٹ جمع کروائیں ، وہ جعلی تھیں ۔اس نئی پیش رفت کو سامنے رکھتے ہوئے کہ کوئی ایسے مسافر کہ جنہوں نے فرضی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ بنوائی ہو ، وہ پاکستان نہ آسکیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک صورت اختیار کررہی ہے ۔ حکومت پاکستان اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافر کہیں اپنے ساتھ برازیل ، برطانیہ یا انڈیا میں زیر گردش کورونا کی نئی قسم کے وائرس کو پاکستان نہ لے آئیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اٹارنی مجاہد خان جو کہ گیارہ مئی کو اپنی والدہ کے ساتھ جے ایف کے ائیرپورٹ سے پاکستان جا رہے تھے ، کو بھی رپورٹ پر بار کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے امارات ائیرلائین نے واپس بھیج دیا۔ اٹارنی مجاہد خان کا کہنا ہے کہ پہلی بات یہ ہے کہ مجھے عین وقت پر پاکستان روانگی سے رکنے پر مسلہ تو ہوا لیکن میں خوش ہوں کہ عمران خان کی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کوئی بھی مسافر بیرون ممالک سے وائرس کی خطرناک قسم اپنے ساتھ پاکستان نہ لے آئے ۔ ایک سوال کے جواب میں مجاہد خان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ سے واپس آکر میںنے جس لیب سے ٹیسٹ کروایا ، ان سے رابطہ کیاتو ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ رپورٹ بالعموم ائیرپورٹ پر تمام ائیرلائیز قبول کرتی ہیں تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے بورکوڈ کی نئی شرط لاگو کی گئی ہے ۔مجاہد خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ جے ایف کے ائیرپورٹ پر کووڈ ٹیسٹ پیسے ادا کرکے کروانے کی سہولت موجود ہے تاہم اس رپورٹ کو موصول ہونے میں دو ایک گھنٹے لگ جاتے ہیں اور اس دوران فلائٹس مس ہو جاتی ہیں ۔
ائیرپورٹ سے واپس کئے جانیوالے مسافروں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور امارات ائیرلائیز کو مسافروں کو نئے تقاضے کے بارے میں پیشگی مسافروں کو آگاہ کرنا چاہئیے تھا۔

Fake COVID-19 test reports

Related Articles

Back to top button