عمران خان کا بیرون ممالک میں انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی تجہیز و تکفین کےلئے 25ہزار روپے گرانٹ کا اعلان
سوگوار خاندان کو اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے ذریعے 25ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی
لاہور (احسن ظہیر سے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرون ممالک میں انتقال کرنے والے مستحق پاکستانیوں کی تجہیز وتکفین کے لئے سوگوار خاندان کو 25ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی تاکہ سوگوار خاندان اپنے پیاروں کی مناسب طریقے سے تجہیز و تکفین کر سکیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کئے جانیوالے ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ سوگوار خاندان کو اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن کے ذریعے 25ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں انسانیت بالخصوص معاشی مشکلات کے شکار لوگوں کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں ۔ان کی ہر ممکن مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
Our govt is moving forward in service delivery for #OverseasPakistanis. Funeral grant of PKR 25,000 has been approved to be given from @opf_pk. Amount will be given to help the needy & destitute amongst our diaspora to bury their loved ones with dignity. More facilities to follow
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 6, 2021