ڈاکٹرشہباز گل 15مئی کو نیویارک آئیںگے ،شاہد رانجھا
ڈاکٹرشہباز گل شکاگو پہنچیں گے جہاں چند رو ز قیام کے بعد 15مئی کو نیویارک آئیں گے
نیویارک (اردونیوز ) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل آئندہ ہفتے امریکہ کا نجی دورہ کریں گے ۔ وہ شکاگو پہنچیںگے جہاں چند رو ز قیام کے بعد 15مئی کو نیویارک آئیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے رہنما شاہد رضا رانجھا کے مطابق ڈاکٹرشہباز گل اپنے نجی دورہ امریکہ کے دوران 15مئی کو نیویارک آئیں گے ، وہ یہاں پارٹی اور کمیونٹی قائدین اور ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔شاہد رانجھا کا کہنا ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ڈاکٹر شہباز گل کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہے گی ۔
اللہ تعالی کے کرم اور محمد مصطفٰی ﷺ کی عنائیت سے آج عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اللہ سے دعا کہ وہ وطن عزیز سمیت پوری دنیا کو کرونا کی موزی وبا سے محفوظ رکھے اور پاکستان کے لئیے آسانیاں فرمائے اور ایک قوم کے طور پر ہمارے عزت و وقار میں اضافہ فرمائے-اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب کرے pic.twitter.com/VnR1kBmYVL
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 6, 2021
Dr Shahbaz Gill, PTI USA