ضمیر احمد چوہدری کا افطار ڈنر،کمیونٹی کا ایک بڑا سماجی اجتماع بن گیا
ضمیر احمد چوہدری کی جانب سے دئیے جانیوالے عظیم الشان افطار ڈنر میں دوست احباب کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت
ضمیر احمد چوہدری اور چوہدری پرویز امراءکی جانب سے افطار ڈنر کے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا، ماہ رمضان نصیب ہونے پر مبارکباد دی گئی ،کمیونٹی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی
نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ، پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے سرگرم رہنما ضمیر احمد چوہدری کی جانب سے یہاں دوست احباب، پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا۔پرشئین گیرل ریسٹورنٹ میں دئیے گئے افطار ڈنر میں پیر احمد ثقلین حیدر شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔ ضمیر احمد چوہدری اور ان کے دوست و بھائی چوہدری پرویز ریاض امراءنے تمام مہمانوں کو افطار ڈنر میں خوش آمدید کہا اور شرکت پر ان کا شکرئیہ ادا کیا ۔ تقریب کا آغاز رب جلیل کے پاک و بابرکت کلام سے ہوا جس کے بعد بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔
Video
ضمیر احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افطار ڈنر میں شریک ہو کر ان کی عزت افزائی اور پذیرائی کی ہے جس کے لئے وہ مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا شکر عظیم ہے کہ جس نے سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھا تاہم ہم ان سوگواروں کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں کہ جو کورونا وبا کے دوران ہم میں نہیں رہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
پیر احمد ثقلین حیدر شاہ نے خطاب کے دوران ضمیر احمد چوہدری کو شاندار افطار ڈنر کے اہتمام پر مبارکباد دی اور کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ۔ اس ماہ ِ مقدس میں ہر عمل کا بار گا ہ الٰہی میں کئی گنا بڑھ کر ثواب عطاءکیا جاتا ہے ۔اللہ کی نیکی و خوشنودی کے لئے کئے جانیوالے نیک کاموں کا صرف ماہ رمضان میں ہی محدود نہیں رکھنا چاہئیے بلکہ عزم کرنا چاہئیے کہ اس کو عمر بھر اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے ۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان و قوم کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔پیر احمد ثقلین حیدر شاہ نے ضمیر احمد چوہدری کے صاحبزادے چوہدری مصطفی کی درازی عمر ، صحت اور والدین اور شرکاءکے لئے بھی خصوصی دعا کروائی ۔
افطار ڈنر سے چوہدری پرویز ریاض امراءسمیت ڈنر میں شریک کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خطاب کے دوران ضمیر احمد چوہدری کا پرتکلف افطار ڈنر کے اہتمام پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر احمد چوہدری کے افطار ڈنر کی وجہ سے نیویارک میں دوست احباب ایک عرصے کے بعد ایک جگہ مل بیٹھے اور اکٹھے ہوئے ہیں ۔اللہ کریم سب کو اپنے حفظ و امان میںرکھے ۔
آخر میں شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا اور ضمیر چوہدری نے فرداً فرداً سب کا شکرئیہ ادا کیا ۔