مسلم امریکن کمیونٹی کی سپورٹ کے ساتھ نیویارک کا مئیر بنونگا، ایرک ایڈمز
ہفت روزہ پاکستان نیوز کے پبلشرمجیب لودھی اور شریک میزبان کانگریس مین ٹام شوازی کا افطارڈنر، مئیر کے امیدوار ایرک ایڈمز کی خصوصی شرکت
افطارپارٹی میں کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت ریاض کھوکھر ،قونصل جنرل عائشہ علی ، مفتی عبدالرحمان قمر ، سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، پولیس چیف چیف جیف میڈری سمیت اہم شخصیات کی شرکت
محمد اصغرچشتی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔مفتی عبدالرحمان قمر نے خصوصی دعا کروائی جبکہ مخدوم پیر تصور الحسن شاہ گیلانی نے ماہ رمضان المبارک کی اہمیت بیان کی
نیویارک کو قیادت فراہم کرنے کےلئے ایرک ایڈمز موزوں ترین امیدوار ہیں ، ہر اچھے برے وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے لیڈر ہیں ،کمیونٹی ان کی مکمل سپورٹ کرے ،کانگریس مین ٹام سوازی
بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے مجیب لودھی ، کانگریس مین ٹام شوازی اور ریاض کھوکھر کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جو عزت و پذیرائی ملتی ہے ، وہ قابل قدر ہے
نیویارک کو محض انتخابی مواقع پر ظاہر ہونے والے امیدواران کی نہیں بلکہ ایسی قیادت کی ضرورت ہے کہ جو ہر اچھے برے وقت میں نیویارکرز کے ساتھ کھڑی ہو اور ایسا ریکارڈ صرف میں رکھتا ہوں ،ایرک ایڈمز
نیویارک(اردونیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز صحافتی و سماجی شخصیت اور ہفت روزہ ”پاکستان“ نیوز کے پبلشرو ایڈیٹر مجیب لودھی کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی اپنی رہائشگاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس سال افطار پارٹی کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں کانگریس مین ٹام شوازی (ڈیموکریٹ، نیویارک) بھی شریک میزبان تھے جبکہ افطار پارٹی کے مہمان خصوصی نیویارک کے مئیر کے امیدوار و بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز تھے ۔افطارپارٹی میں کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت ریاض کھوکھر ، پاکستانی قونصل جنرل محترمہ عائشہ علی ، ممتاز علماءکرام مفتی عبدالرحمان قمر ، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، ثناءخوانان محمد اصغر چشتی ، امجد حسین ،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف کمیونٹی افئیرز چیف جیف میڈری ، کمانڈنگ آفیسر کمیونٹی افئیرز کے ڈپٹی انسپکٹر رچرڈ ٹیلر ، جارج ڈیوس، کیپٹن عدیل رانا، کیپٹن مصباح نور کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
مجیب ایس لودھی ، فیصل شہروز نور لودھی اور فیملی نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔افطار ڈنر کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، محمد اصغرچشتی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔مفتی عبدالرحمان قمر نے خصوصی دعا کروائی جبکہ مخدوم پیر تصور الحسن شاہ گیلانی نے ماہ رمضان المبارک کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں آپس میں بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ ساتھ اپنے کمیونٹی کے کمزور طبقے کے ساتھ اظہار ہمدردی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ماہ رمضان میں اللہ تعالی اپنے لوگوں پر خاص کرم کرتا ہے اور اس مہینے میں ہمیں اپنی کمیونٹی کے غرباءکا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔
مجیب ایس لودھی نے شرکا کی آمد پر شکریہ ادا کیا جبکہ گانگریس مین ٹام سوازی، امیدوار میئر نیویارک ایرک ایڈمز اور قونصل جنرل عائشہ علی خان نے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب میں افطار ڈنر کو پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کا شاندار مظاہرہ قرار دیا۔ریاض کھوکھر کی جانب سے مئیر نیویارک کے امیدوار ایرک ایڈمز کا تعارف کرواتے ہوئے کہا گیا کہ ایرک ایڈمز سالہا سال سے کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کمیونٹی کا ساتھ دیں گے ۔ اب کمیونٹی کا وقت ہے کہ وہ مئیر کے الیکشن میں ان کا ساتھ دے۔
کانگریس مین ٹام سوازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستانی کمیونٹی سے ایک خاص رشتہ ہے۔ وہ تمام پاکستانی لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسلم کمیونٹیز کو بھی رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہیں۔ ٹام سوازی نے جنہوںنے نیویارک مئیر کے الیکشن میں ایرک ایڈمز کی تائید و حمایت کا اعلان کر رکھا ہے ، کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نیویارک کو قیادت فراہم کرنے کے لئے ایرک ایڈمز موزوں ترین امیدوار ہیں ۔ وہ ہمیشہ ہر اچھے وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے لیڈر ہیں ، پاکستانی کمیونٹی ان کی مکمل سپورٹ کرے ۔
بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے مجیب لودھی ، کانگریس مین ٹام شوازی اور ریاض کھوکھر سمیت اپنے تمام میزبانان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جو عزت و پذیرائی ملتی ہے ، وہ قابل قدر ہے ۔ ایرک ایڈمزنے کہا کہ وہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے لئے کوئی نیا نام نہیں ، انہیں کمیونٹی میںآتے ہوئے اپنا تعارف کروانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو تی کیونکہ وہ دو دہائیوں سے بالخصوص نائن الیون سے لے کر اب تک کمیونٹی کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی اور ان کے ووٹ بہت اہم ہیں ، وہ مسلم امریکن ووٹس حاصل کرکے نیویارک کے مئیر بنیں گے ۔ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ نیویارک کو محض انتخابی مواقع پر ظاہر ہونے والے امیدواران کی نہیں بلکہ ایسی قیادت کی ضرورت ہے کہ جو ہر اچھے برے وقت میں نیویارکرز کے ساتھ کھڑی ہو اور ایسا ریکارڈ صرف میں رکھتا ہوں ۔
قونصل جنرل عائشہ علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے افطار ڈنر میں کمیونٹی کے سبھی لوگ شامل ہیں اور اس سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی ایک شاندار مثال قائم ہوئی ہے۔ قونصل جنرل عائشہ علی خان نے بھی پاکستانی کمیونٹی کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔
نیویارک پولیس کے کمیونٹی فئیرز چیف جیف میڈری نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ، مسلم کمیونٹی کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنا رہا ہے تاہم کسی بھی اسلامک سنٹر یا کمیونٹی سنٹر کو رمضان کے دوران پولیس کی خدمات کی کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو
افطار کی دعا کے بعد شرکا میں افطار باکس تقسیم کیے گئے،نماز مغرب باجماعت ادا کیا گئی جس کے بعد متعدد لذیذ کھانوں سے شرکا کی تواضع کی گئی۔افطار ڈنر نے شرکا نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان نیوز کو کمیونٹی کے لیے افطار ڈنر کی سالانہ روایت کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور انتظامات کو بے حد سراہا۔ شرکاءنے کہا کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ پاکستان نیوز نے اپنی روایت کو برقرار رکھا اور اس افطار ڈنر میں کمیونٹی کے تمام افراد شریک ہوتے ہیں جس سے باہمی ملاقات کا ایک موقع ملتا ہے، جب کہ امریکی حکام کے موجودگی میں اس میں اتنے بڑے اکٹھ سے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کا بھی شاندار مظاہرہ ہوا۔
افطار ڈنر کے میزبان مجیب ایس لودھی نے خصوصی گفتگو میں تمام مہمانوں کی آمد کو پاکستان نیوز سے ان کی محبت قرار دیا۔ مجیب ایس لودھی نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سالانہ افطار ڈنر کی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہیں، صرف گزشتہ برس کرونا وبا کے پیش نظر افطار ڈنر موخر کیا گیا تھا۔
Eric Adams counts on Muslim American New Yorkers