اوورسیز پاکستانیز

مکی مسجد بروکلین (نیویارک) کے امام قاری عبدالرشید انتقال کر گئے

رات کو گھر پر طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں پاکستانی اامریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی مکی مسجد بروکلین کے امام و خطیب قاری عبدالرشید انتقال کر گئے۔ مرحوم نے ہفتے کی رات مکی مسجد میں معمول کے مطابق نماز تراویح ادا کی اور مسجد کے پاس واقع اپنے اپارٹمنٹ میں چلے گئے ۔ تین بجے کے قریب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی نے قاری عبدالرشید کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کمیونٹی ایک نہایت ہی دیندار اور نیک شخصیت و امام سے محروم ہو گئی ہے ۔ قاری عبدالرشید کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا اور وہ دس سال سے زائد عرصے سے مکی مسجد بروکلین میں امامت و خطیب کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔

Related Articles

Back to top button