پاکستانی ایمبسی واشنگٹن کے سابق پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ کورونا سے انتقال کر گئے
ندیم ہوتیانہ جو کہ واشنگٹن میں مقیم تھے ، کورونا وائرس انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میںزیر علاج تھے
واشنگٹن ڈی سی( اردونیوز)پاکستانی ایمبسی واشنگٹن ڈی سی کے سابق پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ جمعہ کے روز یہاںکورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔وہ کچھ روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد ڈاکٹر کے پاس گئے اور ڈاکٹر نے انہین یہ کہہ کر کہ ان کا کورونا زیادہ سیریس نہیں ، وہ گھر میں قرنطین کریں ۔ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ندیم ہوتیانہ اپنے گھر پر موجود تھے اور کورونا انفیکیشن کے حوالے سےادویات لے رہے تھے۔
سینئر پاکستانی صحافی انور اقبال جن کا ان سے مسلسل رابطہ تھا اور جو ان کے ساتھ واک پر بھی جایا کرتے تھے ، کے مطابق جمعرات کی رات تک ندیم ہوتیانہ ٹھیک تھے، ان سے ٹیکسٹ پر رابطہ تھا ۔وہ معمول کے مطابق رات کو سو گئے ، تین بجے کے قریب اٹھے ، انہوںنے پانی پیا اور دوبارہ سو گئے۔ صبح دس بجے تک وہ معمول کے مطابق نہیں اٹھے تو گھر والوںنے انہیں اٹھانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں ۔
ندیم ہوتیانہ ، پاکستان سول سروس سے وابستہ تھے ، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی ایمبسی میں پریس اتاشی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے بچوں کی پڑھائی کی وجہ سے کچھ سال امریکہ میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔
بتایا گیا ہے ہے کہ ندیم ہوتیانہ کے خاندان کے دیگر ارکان بھی کورونا وائرس کا شکار ہیںتاہم اب وہ بہتر ہیں ۔ پاکستانی سفیر اسد مجید خان سمیت پاکستانی ایمبسی واشنگٹن ڈی سی کے حکام ، پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص پاکستانی امریکن الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے ارکان نے ندیم ہوتیانہ کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ پاکستانی امریکن میڈیا کے سینئر ارکان کا کہنا ہے کہ ندیم ہوتیانہ اعلیٰ درجے کے پروفیشنل آفیسر تھے ، ان کی موت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیویارک میں 48گھنٹوں کے دوران یہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دو اہم شخصیات کی امریکہ میں کورونا کی وجہ سے اموات واقع ہوئی ہیں ۔جمعرات کو نیویارک میں معروف شاعر، ادیب و بارڈ کاسٹر مشیر طالب خان بھی کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ شاعر و ادیب مشیر طالب خان نیویارک میں کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے
امریک ہمیں اگرچہ کورونا وبا کی صورتحال بہتر ہے تاہم ابھی لوگ کورونا انفیشن کا شکار ہو رہے ہیں اور شدید علالت کی صورت میں اموات واقع ہو رہی ہیں ۔ ڈاکٹرز مشور ہ دے رہے ہیں کہ لوگ ویکسین حاصل کریں او ر جنہوں نے ویکسین حاصل کر لی ہے ، وہ بھی ایس او پیز اور احتیاط کے دامن کو نہ چھوڑیں ۔