نیویارک میں نافیہ اکرام پر تیزاب پھیلنے والے کو فوری گرفتار کیا جائے ، سلمان ظفر
پیپلز پارٹی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کی جانب سے نافیہ اکرام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ مشکل کی گھڑی میں کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے،سلمان ظفر
نیویارک (اردونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ہیومین رائٹس ونگ امریکہ کے صدر سلمان ظفر نے کہا ہے کہ امریکہ میں نفرت انگیز جرائم بالخصوص ایسے جرائم کے ایشیائی امریکن کمیونٹی میں بڑھتا ہوا اضافہ تشویشناک ہے ۔ اسی سلسلے میں ایک ماہ قبل نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی امریکن خاتون نافیہ فاطمہ اکرام پر تیزاب پھیلنے کا واقعہ نہایت ہی قابل مذمت ، تشویشناک ہے ۔ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ گذرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے حملہ آور کی گرفتاری ممکن نہ ہونے پر کمیونٹی میں مزید تشویش پائی جاتی ہے ۔
سلمان ظفر نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کی جانب سے نافیہ اکرام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
سلمان ظفر کی جانب سے جاری کرد ہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل نیویارک کے مضافاتی علاقے المانٹ ،لانگ آئی لینڈ میں نافیہ اکرام جب اپنی نوکری سے اپنے گھر واپس پہنچ کر گھرمیں داخل ہونے لگی تو اسے پہلے کسی مخاطب کیا اور ساتھ ہی اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے ا±س جواں سالہ لڑکی کا پورا چہرہ ب±ری طرح سے جل گیا اور اس کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طبی امداد دی گئی اور چند روز اسپتال میں رکھ کر گھر بھیج دیا گیا۔
اب وہ گھر تو واپس آ گئی ہے مگر ا±س کا چہرا تیزاب سے بالکل خراب ہو چکا ہے۔ والدین کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کیونکہ لڑکی ذات ہے ،اب آ س کی بقیہ زندگی کیسے گزرے گی۔
سلمان ظفر نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ نفرت جرم نہیں لگتا تو پھر ایسا کیوں ہوا ؟ نافیہ اور ا±س کے والدین کا یہی سوال ہے کہ اُن کی د±شمنی بھی کسی سے نہیں پھر ایسا کیوں ہوا ؟ وہ اپنی جاب سے واپس آئی تھی اس کا مطلب ہے کہ اس کے آنے کا وقت کسی کو معلوم تھا اور وہ اسی انتظار میں تھا۔
سلمان ظفر نے مزید کہا کہ نافیہ اکرام کے لئے کی جانیوالی فنڈ ریزنگ قابل ستائش ہے ، جو لوگ فنڈز عطیہ کررہے ہیں ، پاکستانی کمیونٹی ان کی مشکور ہے تاہم کمیونٹی کو بھی اپنا حصہ دل کھول کر ڈالنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ا س ہولناک واقعہ میں ملوث درندہ صفت انسان کو فوری گرفتار کیا جائے اور اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔