پاکستان

نیویارک میں پاکستانی امریکن خاتون نافیہ اکرام پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی مذمت

نافیہ اکرام اور ان کی فیملی کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ نافیہ کو جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں، ”PACE“ کے سعید حسن اور ڈاکٹر رضوان نعیم کا بیان

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی ایکسی لنس (PACE) کی جانب سے نیویارک میں پاکستانی امریکن خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ ”PACE“ کے سعید حسن اور ڈاکٹر رضوان نعیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نافیہ اکرام اور ان کی فیملی کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ نافیہ کو جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔
”PACE“ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نافیہ اکرام کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر پوری کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے او غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔کمیونٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث مجرم کو فی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔ ”پیس “ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ہمسائیوں اور علاقوں میں چوکنا اور ہوشیار رہیں اور خود کو محفوظ رکھیں ۔

PACE condemns the cowardly and heinous act perpetrated against Ms. Nafiah Fatima Ikram, a 21 year college student of Hofstra. The acid attack has left her with serious injuries and severe mental trauma. We humbly pray to Almighty for her complete and speedy recovery. This incident has sent chills throughout the community, not only in Nassau county, but globally.
PACE urges a concerted action by all to apprehend the culprit in this incident and calls upon the NASSAU police authorities to please use all their resources in resolving this matter. The community members are further requested to exercise utmost care in their respective neighborhoods by installing cameras and forming vigilance groups for their safety.
PACE wishes the community a safe and healthy environment.

 

 

Related Articles

Back to top button