خبریں

مفکر پاکستان،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 83 ویں برسی

علامہ اقبال نے 1930 میں ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونک دی، ناصر اعوان

علامہ اقبال ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی، آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو انسانیت کے لیے ہمیشہ مشعل راہ بنی رہے گی،نعیم بٹ

نیویارک (اردونیوز ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 83 ویں برسی 21اپریل کو پاکستان سمیت اوورسیز میں عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر علامہ اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی اور آپ کی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک کے پریذیڈنٹ ناصر اعوان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930 میں ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔علامہ اقبال کی تعلیمات اور قائد اعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے رہنما نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔علامہ اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے، آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو انسانیت کے لیے ہمیشہ مشعل راہ بنی رہے گی۔یہی وجہ ہے کہ کلامِ اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانانِ عالم اسے بڑی عقیدت کے ساتھ زیرِ مطالعہ رکھتے اور ان کے فلسفے کو سمجھتے ہیں۔

President Allama Iqbal Community Center Tahir Bhutta hosts Iftar Dinner

Related Articles

Back to top button