خبریں

پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام ذوالفقا ر علی بھٹو کی 42ویں برسی

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے عوام کے حقوق کے لئے زندگی جی اور قربانی کی ،بھتو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیںاور ہمیشہ رہیں گے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 42برسی یہاں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کی قیادت میں”زوم “ پر منعقد ہونیوالی برسی کی ورچوئل تقریب سے پارٹی رہنما و سابق سینیٹر اکبر خواجہ نے خصوصی خطاب کیا جبکہ تقریب میں امریکہ بھر سے پارٹی کے مرکزی و ریاستی عہدیداروں میاں بشارت ، شوکت بھٹہ ، سیمی اسد،سلمان بٹ ، ذوالفقار بسرا ، سلمان ظفر،ڈاکٹر عظمیٰ گل، زاہد ہ بھٹی (فلوریڈا)، فریدہ خان ، تنویر چوہدری(کینیڈا) ،ابرار میر (یورپ)، مشتاق محمد، راجہ اسد پرویز، سید لطیف ڈالمیا، ڈاکٹر جاوید منظور (میری لینڈ ) ، ملک علی اعوان (واشنگٹن ڈی سی ) ، جواد شیرازی (واشنگٹن ڈی سی ) ،سید ایم شہباز(نیوجرسی)، بابر چغتائی(کیلی فورنیا )، سید فیاض حسن(ٹیکساس)، رانا افتخاراحمد(جارجیا) ، طارق گوندل (جارجیا)،لیاقت افضل خان ، ابراراعظم،مسعود احمد ، رانا احمد ، وقار رضوی (ڈیلاس)،ملک یونس اعوان(کیلی فورنیا ) ، مقصود علی ڈاکٹروقاص اکرم ، خالد قریشی، ندیم اسلم، فیصل عدنان، سید ایازسر ہندی (کیلی فورنیا)،رانا مزمل (پاکستان)،مسعود احمد،وکٹر گل (پنسلوینیا)،ناصر سلیم سمیت دیگر ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
برسی کی تقریب کے موقع پر ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو سمیت پارٹی کے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف اسلامک سکالر مخدوم پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی ۔
تقریب سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے عوام کے حقوق کے لئے زندگی جی اور قربانی کی ،بھتو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیںاور ہمیشہ رہیں گے ۔
برسی کی تقریب سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی امریکہ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ذولفقار علی بھٹو نے سیاست کو محلوں سے نکال کر عوام کے قدموں میںلا کر رکھ دیا۔ بھٹو ایک فلسفہ کا نام ہے اورسچا فلسفہ کبھی نہیں مرتا۔یہ نسل در نسل منتقل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے جب عوام کے حقوق کے لئے میدان سیاست میں قدم رکھا، اسی دن انہوں نے عوام کے دلوں کو فتح کر لیا اور قائد عوام بن گئے ۔ پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دینے ، دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے ،ختم نبوت کامسلہ حل کروانے سمیت انہوں نے اپنی زندگی میں وہ کارہائے نمایاں انجام دئیے کہ جن کے لئے دہائیوں اور صدیاں درکار ہوتی ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین نے زوم میٹنگ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک فلسفہ کا نام ہے اورسچا فلسفہ کبھی نہیں مرتا۔یہ نسل در نسل منتقل ہوتا ہے ۔ بھٹو نے سیاست کو محلوں سے نکال کر عوام کے قدموں میںلا کر رکھ دیا ۔ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کو سنوارنا ہے ۔ پارٹی ورکر آج بھی چاتا ہے کہ بھٹو کے سبق کو لے کر آگے چلیں اور جمہوریت دشمن چطاقتوں کا ناکام بنائیں ۔پارٹی عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم شہید بھٹو کو یاد کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کا بھی یاد رکھتے ہیں اور ان کی قیادت ، عظیم قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
تقریب کے آخر میں پارٹی قائدین آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت پارٹی کے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔

 

Related Articles

Back to top button