علی رشید کی شاہ محمود قریشی کے بعد زلفی بخاری سے ملاقات
امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ، نیویارک سٹیٹ میں پانچ فروری کے یوم کشمیر کے حوالے سے قرارداد کی منظوری سمیت اہم امور پر بات چیت
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گرو پ ( APAG) کے پریذیڈنٹ علی رشید جو کہ پاکستان کے دورے پر ہیں ، نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی ہے ۔ زلفی بخاری نے علی رشید کو پاکستان آمدپر خوش آمدید کہا ۔ ملاقات کے دوران علی رشید نے زلفی بخاری کو نیویارک سٹیٹ اسمبلی کی جانب سے پانچ فروری کو یوم کشمیر کے طور پر منائے جانے کی منظور کی جانیوالی قرار دادکی کاپی پیش کی ۔
زلفی بخاری نے علی رشید اور ان کی تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گرو پ کی ملک و قوم اور امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور ان کی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصا ف ، اوورسیز پاکستانیوں کی بہت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہمارے اقتدار میں اوورسیز پاکستانیوں کی بے مثال سپورٹ کا اہم کردار رہا۔
علی رشید نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو امریکہ میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے اہم معاملات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ علی رشید نے کورونا وائرس وبا کے دوران ، امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گرو پ کی جانب سے نیویارکرز اور امریکی عوام اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی میں بلا امتیاز خوردو نوش کی تقسیم کے سلسلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا جسے زلفی بخاری نے قابل ستائش قراردیا ۔
Ali Rashid meets Syed Zulfi Bukhari