ظہیر احمد مہر کی والدہ مرحومہ کےلئے 7مارچ کو المدنی مسجد کوینز میں فاتحہ خوانی ہو گی
زینت القراءقاری سید صداقت علی خصوصی شریک ہونگے، سید تصور الحسن شاہ گیلانی اور مفتی عبدالرحمان قمر خطابات کریں گے اور دعا کروائیں گے
نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ، اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کے چیئرمین اور ”ایپل آٹوز نیویارک “ کے مالک ظہیر احمدمہر کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصا ل ثواب کے لئے سات مارچ بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا المدنی مسجد واقع ایسٹوریا (نزد لاگارڈیا ائیرپورٹ) پرہو گی۔
اس خصوصی رحانی محفل میں زینت القراءقاری سید صداقت علی خصوصی شریک ہونگے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معرو علماءدین صاحبزادہ پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی اور مفتی عبدالرحمان قمر خصوصی خطابات کریں گے اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائیں گے۔
ظہیر احمد مہر جو کہ اپنی والدہ مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان گئے ہوئے تھے ، امریکہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کی فاتحہ خوانی و دعا میں شریک ہوں اور انہیں دعوں میں یاد رکھیں ۔