قیصر بھٹہ تحریک انصاف نیویارک کے فنانس سیکرٹری مقرر
فیصلہ پارٹی صدر رانا جاوید کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ تحریک انصاف نیویارک کے جنرل سیکرٹری رضا دستگیر کی جانب سے قیصر بھٹہ کی بطور فنانس سیکرٹری تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا
نیویارک (اردونیوز ) قیصر بھٹہ کو پاکستان تحریک انصاف نیویارک کا فنانس سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پارٹی صدر رانا جاوید کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ تحریک انصاف نیویارک کے جنرل سیکرٹری رضا دستگیر کی جانب سے قیصر بھٹہ کی بطور فنانس سیکرٹری تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے عہدیداران کی جانب سے قیصر بھٹہ کو ان کی تقرری کی مبارکباد دی گئی اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنا کردار موثراور فعال انداز میں ادا کریں گے
قیصر بھٹہ نے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
(تاز ہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز کی ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔۔www.urdunewsus.com)
PTI New York appoints Qaisar Bhutta as finance secretary