جمہوریت کے مفاد میں سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروائیں، اعجاز فرخ
اوورسیز پاکستانی ، ارکان قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام کے نمائندے کو ووٹ دیں جن کا جینا مرنا ، پاکستان میں ہے
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعجاز فرخ نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے تمام ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ تین مارچ کو ہونیوالے سینٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو جمہوریت کے وسیع تر مفادمیں ووٹ دیں ۔ اپنے بیان میں چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ، پاکستانی عوام کا نمائندہ ہے جبکہ حفیظ شیخ کے مفاد سے سب آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، ارکان قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام کے نمائندے کو ووٹ دیں جن کا جینا مرنا ، پاکستان میں ہے ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے اعلان کیا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ پارٹی قائدین اور ساتھیوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
لائیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں مشترکہ میڈیا ٹاک https://t.co/EYbaExl1co
— PPP (@MediaCellPPP) February 28, 2021
Yousaf Raza Gillani, Senate Elections