ملتان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونیوالے تحریک انصاف کے عون عباس بپی کون ہیں ؟
سینٹ کے تین مارچ کو ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر عون عباس بپی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے جن کی کامیابی سے جنوبی پنجاب کو سینٹ میں اہم نمائندگی حاصل ہو گئی ہے
عون عباس بپی سال 2008اور2009کے دوران پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے ، 2018ءمیں قومی اسمبلی کی ٹکٹ اپلائی کی،مگر ملک عامر ڈوگر کو ٹکٹ دے دیا گیا تھا
ملتان (ملک شہادت سے)پاکستان سینٹ کے تین مارچ کو ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر پارٹی رہنما عون عباس بپی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ان کی کامیابی سے ملتان اور جنوبی پنجاب کو سینٹ میں اہم نمائندگی حاصل ہو گئی ہے ۔عوان عباس بپی جن کے پاس بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ بھی ہے ، کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ انتخابات2021ءمیں پارٹی ٹکٹ دیا گیا ، الیکشن سے پہلے ہی پنجاب سے سینٹ کے جو امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہو گئئے ہیں ، ان میں عون عباس بپی بھی شامل ہیں ۔بلامقابلہ سینئٹر منتخب ہو گئے ۔
عون عباس بپی کا تعلق ملتان سے ہے ،انہیں جنرل سیٹ پر ٹکٹ دیا گیا ۔
مقامی حلقوں نے سینٹ الیکشن میں ملتان کو ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلہ کو خوش آئندقرار دیا ہے۔عون عباس بپی سال 2008اور2009کے دوران پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے ، 2018ءکے قومی انتخابات میں انہوں نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کےلئے اپلائی کیا تھا ،مگر ان کے مقابلے میں ملک عامر ڈوگر کو ٹکٹ دے دیا گیا تھا ۔
عون عباس بپی کا تعلق ملتان میں جہانگیر ترین گروپ سے جوڑا جاتا ہے ، بطور ایم ڈی بیت المال انہوں نے خوب محنت کی اور بیت المال کی کارکردگی کو بہترین طریقے سے سب کے سامنے رکھا تاہم اس کے بعد عون عباس بپی نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قیادت کی سطح پر بھی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے اور عمران خان کی نظروں میں آگئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ جنوبی پنجاب سے سینٹ کے ٹکٹ پر تین امیدوار زیرغور تھے ،ان میں نورخان بھابھہ ،جاوید لغاری اور عون عباس بپی شامل تھے ،جن میں سے عون عباس بپی کے نام قرعہ فال نکلا ، پی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں نے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے متحرک عہدے داروں کا انتخاب اچھا فیصلہ ہے ،اس سے پارٹی کارکنوں و عہدے داروں کا مورال بلند ہوگا۔
[الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ]
میں اپنے لیڈر وزیرِاعظم عمران خان کا تہ دل سے مشکور ہوں جن کے اعتماد کی بدولت میں پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوا۔ میں پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والے اپنی جماعت کے دیگر ساتھیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد!— Senator Aon Abbas Buppi (@AonAbbasPTI) February 25, 2021
Who is Aon Abbas Bappi of PTI Multan