ٹرمپ کا حکمنامہ منسوخ، بائیڈن نے گرین کارڈز کے اجراءپر پابندی ختم کر دی
صدر بائیڈن کے نئے حکمانے کی وجہ سے ایک لاکھ 12ہزار فیملی کی بنیاد پر امیگریش ویزے جو رکے ہوئے تھے ، کا اجراءممکن ہو جائے گا
واشنگٹن (محسن ظہیر ) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں کورونا وائرس وبا کے دوران امیگریشن کے بعض کیسوں میں گرین کارڈز کے اجراءپر عائد پابندی کو ختم کردیاہے اور اس سلسلے میں سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ منسوخ کر دیا ہے۔ امیگریشن وکلاءکے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے حکمامہ کی وجہ سے متعدد کیسوں میں گرین کارڈز کا اجراءانجماد کا شکار تھا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ امریکا میں کورونا کے سبب بڑھنے والی شدید بیروزگاری کی وجہ سے امریکیوں کی نوکریوں کو محفوظ بنانے بعض کیسوں میں گرین کارڈز کے اجراءپر پابندی ہو گی ۔صدر ٹرمپ نے دسمبر میں مذکورہ حکمانے کو مارچ تک توسیع دینے کا بھی اعلان کیا تھا ۔
سابق صدر کے مذکورہ حکمانے کی وجہ سےبیشتر امیگریشن ویزوں کا اجراءرکا ہو اتھا ۔امریکن لائرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ حکمنامے کی وجہ سے ایک لاکھ 12ہزار فیملی بیس امیگریشن ویزوں کا اجراءانجماد کا شکار تھا ۔
وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کیا اور صدارتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی نے خاندانوں کو علیحدہ کیا جو امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے درست نہیں۔
واضح رہے کہ 20 جنوری سے عہدہ صدارت سنبھالنے والے جوبائیڈن اب تک سابق صدر ٹرمپ کے متعدد فیصلوں اور پالیسیوں کو واپس لینے کے احکامات جاری کرچکے ہیں جس میں ٹرمپ کے مہاجرین کے خلاف اور مسلمانوں پر پابندیوں سے متعلق بھی فیصلے شامل ہیں۔
President Joe Biden on Wednesday lifted a freeze on green cards issued by his predecessor during the pandemic that lawyers said was blocking most legal immigration to the United States.