عمر علوی پاک پروفیشنلز فورم سعودی عرب کے نئے صدر منتخب
سرپرست اعلیٰ عبدالمالک مجاہد نے عمر علوی کے نام کا اعلان کیا ، ڈاکٹر حافظ محمد عمران ، انجنئیر عمران ظہیر کی خدمات کو خراج تحسین
ریاض، سعودی عرب ( وسیم خان) محترم عمر علوی پاک پروفیشنلز فورم کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔اراکین مجلس شوری کی رائے سے سرپرست اعلی مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب نے عمر علوی کے نام کا اعلان کیا۔عمر علوی انتہائی مخلص،متحرک اور قابل شخصیت ہیں۔جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں اور ایک بڑی کمپنی میں اعلی عہدے پر فائز ہے۔اللہ تعالی نئے صدر کو استقامت دے اور مذید اخلاص عطا فرمائے اور زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین سابقہ صدور ڈاکٹر حافظ محمد عمران اور انجینئر عمران ظہیر بھائی کی اعلی خدمات کو ہم شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ فضل و کرم سے جن کی کوششوں اور جد و جہد سے پاک پروفیشنلز فورم ایک تناور درخت بن چکا ہے۔مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب نے بھی سرپرستی کا حق ادا کردیا۔آپ کی سرپرستی میں فورم نے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی۔الحمدللہ اللہ تعالی سب کی حسنات کو قبول فرمائے اور تمام افراد کی جدوجہد کو ذخیرہ آخرت بنادے جو ہمارے لیے جنت میں داخلہ آسان کر دے۔آمین یا رب العالمین۔