بین الاقوامی

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستانی سیاسی صورتحال پر کانفرنس، مجیب الرحمن شامی کا خطاب

مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر پی ڈی ایم تو بنائی لیکن ان کی ’ڈیمانڈ‘ کیا ہے ،وہ واضح نہیں ہوئی ، حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پاسکی

 کانفرنس سے رانا خالد، مرزا منیر بیگ ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ( ن) سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی قائدین کا خطاب

ریاض (اردونیوز )سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ویبنار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ویبینار کے مہمان خصوصی معروف و سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی تھے۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی پی ڈی ایم اور سماجی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی۔
ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر پی ڈی ایم تو بنائی لیکن ان کی ’ڈیمانڈ‘ کیا ہے ،وہ واضح نہیں ہوئی ۔مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ملکر پاکستان کی جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔پی ڈی ایم کو اپنی پالیسی وضع کرتے ہوئے مل کر، اس کارواں کو منزل تک پہنچانا چاہیے اور حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پاسکی حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی پر قابو پانا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر رانا خالد کا کہنا تھا کہ حکومت کو بس جھوٹے سیاسی مقدمے بنانا اتے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مرزا منیر بیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کو گھر بھیجنے تک تحریک جاری رکھے گی۔
تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ( ن) سمیت سب جماعتوں نے پاکستانی سیاسی صورتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی مقدموں کی بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرے۔

اردو نیوز پڑھنے کے لئے اس لنک کو کلک کریں اور اسے saveبھی کر لیں ۔۔۔www.urdunewsus.com
۔۔

PML(N) Saudi Arabia

Related Articles

Back to top button