اوورسیز پاکستانیز

رضا دستگیر پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے جنرل سیکرٹری مقرر

جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا، رضا دستگیر

نیویارک (اردونیوز )پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر رانا جاوید کی جانب سے رضا دستگیر کو پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ان کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔رانا جاوید سمیت تحریک انصاف نیویارک کے ساتھیوں کی جانب سے رضا دستگیر کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھانے پر مبارکباد دی گئی ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کو مزید موثر اور فعال بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے

Rana Javaed, PTI new York
Rana Javaed, PTI new York

رضا دستگیر نے رانا جاوید سمیت پاکستان تحریک انصاف کا شکرئیہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

تازہ ترین خبریں اور معلومات کے لئے اردو نیوز وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ www.urdunewsus.com
۔

Raza Dastgir, PTI New York

Related Articles

Back to top button