اوورسیز پاکستانیز

شکاگو میں پاکستانی امریکن بشریٰ ایمی والا کی اہم کامیابی

بشریٰ ایمی والا نے سکوکی کاونٹی (شکاگو) کے سکول ڈسٹرکٹ73.5سے بورڈ آف ایجوکیشن کا الیکشن لڑا اور 21سال کی عمر میں امریکہ میں منتخب ہونے والی سب سے کم عمر جواں سال مسلم خاتون بن گئیں

شکاگو (اردونیوز ) شکاگو کے نواحی علاقے ”سکوکی “(Skokie) کے سکول ڈسٹرکٹ 73.5سے بورڈ آف ایجوکیشن کے الیکشن میں کامیاب ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی بشریٰ ایمی والا نے امریکہ میں کم عمر منتخب عہدیداران ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔
امریکی سفارتخانہ کراچی کی کااپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ امریکہ میں پاکستانی ہمارے فخر کا باعث بن رہے ہیں ۔سفارتخانے کی جانب سے بشریٰ ایمی والا کی امریکی وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکہ میں منتخب ہونیوالی سب سے جواں سال بشریٰ ایمی والا سے ملیں۔ بشریٰ ایمی والا نے 19سال کی عمر میں کُک کاونٹی (cook county) بورڈ آف کمشنر ز کا الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکیں ۔ ناکامی کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے سیاسی جذبے کو قائم رکھا ۔
پہلا الیکشن ہارنے کے چھ ماہ کے بعد بشریٰ ایمی والا نے سکوکی کاونٹی (شکاگو) کے سکول ڈسٹرکٹ73.5سے بورڈ آف ایجوکیشن کا الیکشن لڑا اور 21سال کی عمر میں امریکہ میں منتخب ہونے والی سب سے کم عمر جواں سال مسلم خاتون بن گئیں۔
امریکی سفارتخانہ کراچی کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ ایمی والا ، ہماری یوتھ کے لئے ایک قابل تقلید اور متاثر کن شخصیت ہیں ۔ انہوں نے بشریٰ ایمی والا کی کامیابی کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔

 

 

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button