اوورسیز پاکستانیز

پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کا سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات پر اظہارتعزیت

سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سینیٹر مشاہد اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اور نیویارک سٹیٹ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کے مقامی قائدین روحیل ڈار، رانا سعید، احمد جان ، سید انور شاہ واسطی ، ملک خرم ، عزیز بٹ ، رانا اشفاق،کرنل (ر) مقبول ملک ، پیرسید میر حسین شاہ ، چوہدری عامر رزاق،شاہد وڑائچ،دانش ملک ، راجہ رزاقسمیت دیگر عہدیداران اور ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں بسنے والے لیگی ساتھی اور جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانی ، پارٹی اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سینیٹر مشاہد اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ نے ایک کارکن کی حیثیت سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور ثابت قدمی ، استقلال ، ہمت اور بہادری کی سیاست کرکے پاکستان کی قومی سیاست میں اپنا ایک قابل تقلید مقام بنایا ۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے سیاست میں اپنی قیادت اور نظرئیہ سے وفا کی اور عہد پر ہمیشہ قائم رہے ، یہی وجہ ہے کہ پارٹی ساتھیوں کے دلوں میں ان کا بے پناہ احترام موجود ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوایس اے پارٹی قائدین میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز سے بھی اظہارتعزیت کرتی ہے کہ جو اپنے ایک سچے ، مخلص اور جانثارساتھی سے محروم ہو گئے ہیں ۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کی مشاہد اللہ مرحوم کے ساتھ چند یادگارتصاویر

Mushahid Ullah PMLN
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کی مشاہد اللہ مرحوم کے ساتھ چند یادگارتصاویر

Related Articles

Back to top button