راو شوکت اور راو شاہد کو صدمہ ، پاکستان میں بڑے بھائی کا انتقال
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیات راو شوکت حیات خان اور را وشاہد شہباز خان کے بڑے بھائی راو شاہنواز خان ، اوکاڑہ (پاکستان) میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاو¿ں میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔
کریم وٹو، چوہدری اسلم ڈھلوں، لیفٹنٹ ضیغم عباس، چوہدری قمر، عقیل الرحمان ، محمد مظفر، رانا اشفاق، وسیم سید ، سیم خان ، محسن ظہیر، ایم آف فرخ، معوذ صدیقی سمیت دیگر نے راو¿ شوکت حیات خان اور را و¿شاہد شہباز خان نے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
راو شوکت حیات خان اور را وشاہد شہباز خان نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔