کورونا وائرس کی شرح جہاں زیادہ ہو گی وہاں پابندیاں برقرار رہیں گی، گورنر نیویارک
اگر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو ہسپتالوں کی گنجائش میں کمی ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ سماجی اجتماعات کے حوالے سے ہر ممکن احتیاط کی ضرورت ہے
نیویارک (اردونیوز ) گورنر نیویارک انیڈریوکومو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو ہمیں اپنے روئیوں سے کنٹرو ل کرنا ہو گا ۔ نیویارک میںنیویارکرز نے اپنے روئیوں سے وائرس کو روکا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح زیادہ رہے گی ، وہاں پابندیاں برقرار رہیںگی ۔
گورنرنے کہا کہ ہمیں ایک بات ذہن نشین رکھنی چاہئیے کہ اگر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو ہسپتالوں کی گنجائش میں کمی ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ سماجی اجتماعات کے حوالے سے ہر ممکن احتیاط کی ضرورت ہے ۔ 75فیصد وائرس اجتماعات کی وجہ سے پھیلا۔ایک سوال کے جواب میں گورنر نے نے کہا کہ ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی جانب سے بعض کی جانب سے ابھی تک کورونا ویکسین حاصل نہیں کی گئی ، ایسے لوگوں کی کتنی تعداد ابھی معلوم نہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنرنے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی صحت کا مریضوں سے اہم تعلق ہے ۔ ہمیں ہیلتھ کیئر ورکرز کا ہر حال میں تحفظ کرنا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر ہیلتھ کیئر ورکرز کا تحفظ ہوگا تو وہ لوگ جن کے ٹیسٹ کررہے ہیں اور جن کا علاج کررہے ہیں ، اُن سے وہ بھی محفوظ رہیں گے ۔