”کورونا امدادی چیک“ کی رقم دو ہزار ڈالرز مقرر کی جائے،امریکی ایوان نمائندگان میں بل منظور
تاہم اس بل کا سینٹ میں مستقبل ہوتا ہے ، اس بارے میں ابھی کہنا کچھ کہنا قبل از وقت ہے
واشنگٹن (اردونیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں ارکان کی اکثریت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوا م کو چھ سو کی بجائے دو ہزار ڈالرز کا امدادی چیک دینے کا بل منظور کردیا ہے تاہم اس بل کا سینٹ میں مستقبل ہوتا ہے ، اس بارے میں ابھی کہنا کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ ایوانمائندگان میں مذکورہ بل اس وقت منظور ہوا کہ جب ایک دن پہلے اتوار کو صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے کورونا ریلیف پیکج اور گورنمنٹ فنڈ نگ بل پر دستخط کرکے اسے قانون کی شکل دے دی ۔ اس قانون کے تحت معاشی مشکلات کے شکار امریکی کہ جن کی آمدن 75ہزار ڈالرز سے کم ہے ، کو 600ڈالرز امدادی رقم ملے گی اور بےت روز گار افراد کو کم از کم دس ہفتوں کے لئے تین سو ڈالرز فی ہفتہ ، بے روزگاری الاو¿نس ملے گا۔
House votes to increase stimulus checks to $2,000