امریکی شہر ”نیش ویل“ میں کرسمس کے موقع پر گاڑی میں دھماکہ
نیش ویل پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی میں ہونے والا یہ دھماکہ کوئی عالمی اقدام بھی ہو سکتا ہے ۔ مقامی پولیس کے علاوہ ایف بی آئی سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے حکام نے بھی اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں جمعہ کو کرسمس کے موقع پر صبح ساڑھے چھ بجے ایک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
نیش ویل پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی میں ہونے والا یہ دھماکہ کوئی عالمی اقدام بھی ہو سکتا ہے ۔ مقامی پولیس کے علاوہ ایف بی آئی سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے حکام نے بھی اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Our canine teams are doing protective sweeps in the downtown area. Traffic downtown is restricted. pic.twitter.com/SAH25JZwIg
— Metro Nashville PD (@MNPDNashville) December 25, 2020
میٹرو نیش ویل پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اپنے ایک بیان میں کہناہے کہ یہ ایک عالمی اقدام لگتا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب اس دھماکے کی تحقیقات میں ایف بی آئی حکام قیادت کریں گے ۔
صدر ٹرمپ کو کہ کرسمس منانے کے لئے فلوریڈا میں موجود ہیں ، کو اس واقعہ کے متعلق بریف کر دیا گیا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک قانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ اس دھماکہ کے محرکات کیا ہو سکتے ہیں اور اس میں کون ملوث ہے۔