پاکستان

بروکلین میں کورونا وائرس کے نام پر قرض لے کر لگژری کار خریدنے والا گرفتار

ملزم کو پی پی پی قرضوں کی مد میں 19لاکھ ڈالرز فراڈ کا مرتکب ٹہرایا گیا ہے ۔ملزم نے مبینہ طورپر اپنے بزنس کے لئے پی پی قرضہ لیا اور قرض کی قرض کی اس رقم سے اپنے لئے ساڑھے تین لاکھ کی لگژری گاڑی بھی خرید لی

پی پی پی قرضوں کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف نظر رکھیں گے اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔اس قسم کے فراڈ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہیں کہ جو قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گذارتے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ایف بی آئی ولیم سوینی

نیویارک (اردونیوز ) بروکلین (نیویارک ) میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار کاروباری حضرات کو دئیے جانے والے قرضوں کے ایک کیس میں فراڈ کے الزام میں ایف بی آئی نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔
جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق ملزم کو پی پی پی قرضوں کی مد میں 19لاکھ ڈالرز فراڈ کا مرتکب ٹہرایا گیا ہے ۔ملزم نے مبینہ طورپر اپنے بزنس کے لئے پی پی قرضہ لیا اور قرض کی قرض کی اس رقم سے اپنے لئے ساڑھے تین لاکھ کی لگژری گاڑی بھی خرید لی ۔
ملزم لیون مائیلز کے خلاف بروکلین کی فیڈرل کورٹ میں کریمنل رپورٹ کے مطابق ملزم نے یو ایس کانگریس کی جانب سے معاشی مشکلات کے شکار کابارو ں کو سہارا دینے کے لئے جاری کئے جانے والے پی پی پی قرض حاصل کیا ۔
یوایس قائمقام اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ سیٹھ ڈوچارم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ایف بی آئی ولیم سوینی ، نیویارک فیلڈ آفیسر ایف بی آئیاما لیکا میک کال براتھ ویٹ ، سپیشل ایجنٹ انچارج سمیت دیگر حکام کی جانب سے مذکورہ گرفتاری کا اعلان کیا گیا ۔
یوایس قائمقام اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ سیٹھ ڈوچارم کاہ کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت پر کہ جب بڑی تعدادمیں افراد معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ملزم نے ٹیکس دہندگان کی قیمت پر خود کو امیر بنانے کی کوشش کی اور فراڈ کا مرتکب ہوا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ایف بی آئی ولیم سوینی کا کہنا تھا کہ پی پی پی قرضوں کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف نظر رکھیں گے اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔اس قسم کے فراڈ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہیں کہ جو قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گذارتے ہیں ۔ایف بی آئی ، ٹیکس دہندگان کی رقم کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت پالیسی جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو مذکورہ قسم کے کسی بھی فراڈ کی علم ہو تو وہ ایف بی آئی کو درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرکے مطلع کریں
1-800-CALL-FBI

Brooklyn Man Arrested for $1.9 Million Paycheck Protection Program Fraud

Defendant Allegedly Fraudulently Obtained Funds Intended for Businesses Harmed by COVID-19 Pandemic and Spent $350,000 on Luxury Vehicles

Related Articles

Back to top button