اوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن شاہد محمود مرزا کی لیفٹنٹ کے عہدے پر ترقی

لیفٹنٹ شاہد مرزا کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیتے ہوئے 15سال ہو گئے ہیں، چھوٹے بھائی ماجد محمود مرزا بھی ، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن شاہد محمود مرزا کی لیفٹنٹ کے عہدے پر ترقی ہو گئی ہے ۔42سالہ لیفٹنٹ شاہد مرزا کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیتے ہوئے 15سال ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے سال2006میں پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا ۔ قابل ذکر امر یہ بھی ہے کہ لیفٹنٹ شاہد مرزا کے چھوٹے بھائی ماجد محمود مرزا بھی ، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
لیفٹنٹ مرزا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز سمیت ان کے ساتھیوں اور کمیونٹی نے ان کی ترقی پر مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔ شاہد مرزا نے کہا کہ وہ ان تمام دوست احباب کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے کی ترقی پر انہیں مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات انجام دینا میرے لئے باعث فخر ہے ۔

Shahid Mahmood Mirza promoted to the rank of lieutenant in NYPD

Related Articles

Back to top button