امارات میں پاکستانیوں کی مشکلات کا حل ، شاہ محمود قریشی کی دوبئی کے حکمران سے اہم ملاقات
شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پہنچایا
ابو ظہبی (اردونیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے یہاں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ قریشی نے امارات میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اُن کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پہنچایا۔
Spoke with H.H @ABZayed on the situation in South Asia, conditions in #IIOJK and discussed peace in Afghanistan. Pakistan appreciates UAE's cooperation during the #COVID19 pandemic. pic.twitter.com/eNeiZOAhdr
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 17, 2020
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔