خبریں

عمران خان کا سیال ائیر لائینز کا افتتاح ،سیالکوٹ کےلئے 17ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

منصوبوں میں سیالکوٹ میں صاف پانی کی سپلائی، انجنئیرنگ یونیورسٹی ،جدید سالڈ ویسٹ مشینری اور سیوریج کے بڑے منصوبے اور تفریحی پارکس کی بحالی شامل ہے

اہالیان سیالکوٹ کے ساتھ ساتھ اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی مشکور ہے ،مرزا خاور بیگ، عدیل گوندل ، وحید سلطان

سیالکوٹ (احسن ظہیر) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ سیالکوٹ کے دوران سیال ائیر لائیزکے افتتاح کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انوسٹمینٹ پروگران کے تحت 17 ارب کے ترقیاتی منصوبوں اور یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگِ بنیادرکھاہے۔ان منصوبوں میں سیالکوٹ میں صاف پانی کی سپلائی، جدید سالڈ ویسٹ مشینری اور سیوریج کے بڑے منصوبے اور تفریحی پارکس کی بحالی شامل ہے ۔منصوبوں کے تحت شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے تحت پرانی پائپ لائنز کی تبدیلی، نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، فلٹریشن پلانٹس، اوور ہیڈ ٹینک اور پرانے ٹیوب ویلز کی مرمت و بحالی شامل ہو گی ۔ واٹر سپلائی پراجیکٹ کا منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا اور 2044 تک 322,000 لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نئی سیوریج پائپ لائنز کے ساتھ ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے آلودہ پانی کو صاف کرکے آب پاشی کیلئے قابل استعمال بنانے کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے 14 ارب کی لاگت سے سیالکوٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھا۔یونیورسٹی سات سال کی مدت میں مکمل ہوگی اور چین، آسٹریلیا اور اٹلی کی یونیورسٹیوں سے منسلک ہوگی۔یونیورسٹی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اور مقامی صنعت میں کھپت کیلئے مختلف انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیم فراہم کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے قائدین مرزا خاور بیگ، عدیل گوندل ، وحید سلطان نے کہا کہ اہالیان سیالکوٹ کے ساتھ ساتھ اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی مشکور ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے دور دراز علاقوں کی ترقی اور لوگوں کو غربت سے نکالنے پر بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، کاروباری برادری کے ایف بی آر، سٹیٹ بینک اوردوسرے محکموں کے متعلق مسائل حل کریں گے، عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، کورونا وائر س کی وبا کی صورتحال میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھنا اہم چیلنج تھا، حکومت نے ٹھوس اقدامات سے جاری کھاتوں کے خسارے پر قابو پایا، کورونا وائرس کی وبا کی پہلی لہر میں مکمل لاک ڈاﺅن کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن آج جلسے کررہی ہے، کورونا سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے، عوام ماسک پہنیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، صحیح معنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو موسم سرما میں مشکلات پیش آئیں گی۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے بدھ کو سیالکوٹ میں فضائی کمپنی ایئر سیال کے افتتاح کے بعد کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے۔ مستقبل قریب میں سیالکوٹ برآمدی سرگرمیوںکا مرکز ہو گا۔ انہیں مستقبل میں اپنی ایئر لائن کی ضرورت پڑنا تھی، اسی لئے انہوں نے یہاں پر پہلے ایک شاندار ایئر پورٹ اور پھر اپنی ایئر لائن بنائی ہے کیونکہ کاروباری طبقہ بہتر طریقے سے جانتا ہے کہ وہ کیسے ایئرلائن چلا سکتی ہے۔ ایئر سیال کے آغاز سے پی آئی اے اور دیگر فضائی کپنیوں کے ساتھ مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور مسافروں کو سہولتیں ملیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھنا اہم چیلنج تھا۔ وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈا?ن بہترین راستہ ہے۔ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے کورنا کی پہلی لہرمیں صورتحال کنٹرول میں رہی۔ موثر حکمت عملی پر ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کا شمار ان 7 ممالک میں کیا ہے جنہوں نے بہترین طریقے کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے۔ روز گار، کاروبار اور اپنے لوگوں کو کورونا سے بچایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت لاک ڈاو¿ن نہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہی تھی لیکن پچھلی مرتبہ مکمل لاک ڈان کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن آج جلسے کرتی پھرتی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے۔ صحیح معنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو موسم سرما میں مشکلات پیش آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہر چار دنوں میں اتنے لوگ کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں جتنے پاکستان میں 7 ماہ میں نہیں ہوئے۔ اس وقت کیلیفورنیا، انگلینڈ اور اٹلی میں لاک ڈاو¿ن کی صورتحال ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیںاور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ ماکس پہننے سے کورونا کا پھیلا? روکا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہہماری کوشش ہے کہ سیالکوٹ کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، وزیرآباد، کراچی اور فیصل آباد کی برآمدات بڑھانے کے لئے مدد کرنی چاہیے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سب سے زیادہ روزگار پیدا کرتے ہیں۔ نوجوان ہماری آبادی کا بڑا حصہ ہیں انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں جدید یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ہے، اس یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں پر توجہ ہو گی۔ اسی طرح ہم نے ہری پور میں آسٹریا کے تعاون یونیورسٹی قائم کی ہے جہاں پر عالمی معیار کے حامل انجینئرز پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کے ایف بی آر، سٹیٹ بینک اوریوٹیلیٹی کمپنیوں کے حوالے سے مسائل حل کئے جائیں گے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر بدیاتی نظام لارہے ہیں۔ شہروں میں سٹی گورنمنٹس بنائی جائیں گی اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا اور اپریل کے بعد ان کے انتخابات ہوں گے جو اپنے مقامی مسائل خود حل کرسکیں گے۔

#SialAirlines #Sialkot #ImranKhan #MirzaKhawarBaig

Related Articles

Back to top button