" "
اوورسیز پاکستانیز

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پارٹی کا53واں یوم تاسیس

جمہوریت کے لئے پارٹی قائدین نے اپنے تن، من اور دھن کی قربانیاںدیں ۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دیں گے ، پیپلز پارٹی یو ایس اے کے عہدیداران کے خطابات

پارٹی قیادت و کارکنان نے ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرات سے سامنا کیا، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی معمار ہے،بلاول بھٹو زرداری

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے تمام سینئر رہنماو¿ں و عہدیداران نے متحد ہو کرپارٹی کا 53 واں یوم تاسیس جوش و خروش کیساتھ طریقے سے منایا۔کورونا وائرس وبا کی وجہ سے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب صدر خالد اعوان کی صدارت میں زوم (آن لائن ) منعقد ہوئی تاہم اس میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران اور مختلف ریاستوں سے پارٹی عہدیدارو ں سر پرست اعلیٰ چوہدری اعجاز فرخ،سینئر وائس پریذیڈنٹ یو ایس اے میاں بشارت ، چیف آرگنائزر نارتھ امریکہ شوکت بھٹہ، جنرل سیکرٹری سیمی اسد،صدر وومین ونگ یو ایس اے بیگم عفت فرخ ،سیکرٹری انفارمیشن سیدلطیف ڈالمیا، وائس پریذیڈنٹ یوا یس اے ذوالفقار بسرا،پریذیڈنٹ یوا یس اے ڈاکٹر جاوید منظور، وائس پریذیڈنٹ یو ایس اے ایم مشتاق ،وائس پریذیڈنٹ یو ایس اے بابر چغتائی (کیلی فورنیا ) ، صدر لاس اینجلس خالد قریشی،چیف کوارڈی نیٹر یو ایس اے فیصل عدنان(لاس اینجلس)،پریذیڈنٹ وومین ونگ نیویارک فریدہ خان،پریذیڈنٹ انسانی حقوق ونگ یو ایس اے سلمان ظفر ،صدر یوتھ ونگ یو ایس اے لیاقت خان،جنرل سیکرٹری نیویارک سٹیٹ راجہ اسد پرویز، جنرل سیکرٹری ٹیکساس صالح غفار، پریذیڈنٹ واشنگٹن ڈی سی ملک علی اعوان،سینئر وائس پریذیڈنٹ واشنگٹن راج راٹھور، پریذیڈنٹ نیوجرسی سٹیٹ سید محمدشہباز علی ،پریذیڈنٹ فلوریڈا سٹیٹ زاہدہ بھٹی ،پریذیڈنٹ جارجیا رانا افتخار احمد، صوبدار،پریذیڈنٹ ڈیلاس (ٹیکساس) وقار رضوی ،جنرل سیکرٹری اورنگ زیب خان (میری لینڈ )، پریذیڈنٹ لانگ آئی لینڈ چیپٹرعذرا ڈار،جنرل سیکرٹری لانگ آئی لینڈ چیپٹر ڈاکٹر فخرالدین چوہدری ،سمیت دیگر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
پیپلز پارٹی امریکہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کا یوم تاسیس اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئیرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ جمہوری حکمرانوں کی ضرورت ہے ، ماضی کی طرح اس بار بھی پیپلز پارٹی کو عوام کے حقوق کے آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔پارٹی عہدیداران نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں ۔اس جماعت نے مشکلات کا جرات و بہادری سے سامنا کیا اور ہمیشہ آزمائش اور مشکل حالات میں ملک و قوم کو قیادت فراہم کی۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو گی ۔
مقررین نے کہا کہ ہم یک طرفہ احتساب ، احتساب نہیں بلکہ احتساب کے نام پر انتقام ہوتا ہے ۔ پارٹی کارکنان اور عوام انتقامی سیاست کا جواب جموریت سے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے تسلسل کی وجہ سے آج سب سیاسی جماعتیں مستفید ہو رہی ہیں ۔ اس جمہوریت کے لئے پارٹی قائدین نے اپنے تن، من اور دھن کی قربانیاںدیں ۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دیں گے ۔پارٹی کارکنان ان کی اعلیٰ اقدار اور روایات کو آگے بڑھائیں گے ۔ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی ۔
دریں اثناءپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارٹی قیادت خواہ کارکنان نے آمروں اور ان کی باقیات کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرات سے سامنا کیا، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی معمار ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے، پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں۔
آخر میں خالد اعوان کی جانب سے تمام عہدیداران کا شکرئیہ ادا کیا گیا اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میںسراہا گیا ۔

PPP USA celebrates party’s 53rd foundation day

Related Articles

Back to top button