" "
امیگریشن نیوز

مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کی جانب سے APAG کی خدمات خلق کا اعتراف،سائٹیش پیش

آزمائش کے دور میں ، ہماری کمیونٹیز کے نمائندہ گروپوں نے بلا امتیاز نیویارکرز کی دن رات خدمت کی ،وہ قابل فخر ہے ۔ان کی خدمات پر سٹی گورنمنٹ کو ہی نہیں بلکہ تمام نیویارکرز کو فخر ہے،مئیر

علی رشید نے اپنی اور ”اے پیگ“ کی پوری ٹیم کی جانب سے مئیر ڈبلازیوکا شکرئیہ ادا کیا، نیویارک سٹی گورنمنٹکا خدمات کا اعتراف، ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی ہے ، علی رشید

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈی بلازیوکی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم اور کرونا وائرس وبا کے دوران خدمات خلق میں پیش پیش رہ کر اپنا کردار ادا کرنے والے تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG)کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں مئیر نیویارک سٹی بل ڈبلازیو کی جانب سے ’اے پیگ،APAG) کی خدمات کے اعتراف کے طور پر تنظیم کے چئیرمین علی رشید سمیت ان کی پوری ٹیم کو خصوصی سائٹیشن پیش کی گئی ہے ۔
علی رشید نے اپنی اور ”اے پیگ“ کی پوری ٹیم کی جانب سے مئیر ڈبلازیوکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی گورنمنٹ کی جانب سے خدمات کا اعتراف ان کے لئے جہاں ایک اعزاز کی بات ہے ، وہاں ایک حوصلہ افزائی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کا ماننا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے اور یہی واحد طریقہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم ہر آزمائش اور مشکل پر قابو پائیں گے ۔ علی رشید نے کہا کہ تمام کریڈٹ امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی پوری ٹیم اور اس کے ایک ایک رکن کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کی اور مسلسل کررہے ہیں ۔
دریں اثناءاے پیگ کی جانب سے امریکہ میں منائے جانیوالے سالانہ بڑے تہوار ”تھینکس گیونگ“(یوم تشکر ) کے موقع پر بھی مستحق خاندانوں میں بلا امتیاز ٹرکی اور اشیائے خوردو نوش تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر لوگوں میں ماسک اور ہینڈی سینیٹائزر بھی تقسیم کئے گئے ۔ شہریوں کی جانب سے پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی خدمات کو سراہا گیا ۔
تھینکس گیونگ ڈے کے دوران گروپ نے مختلف کمیونٹیز میں گراسری، راشن کے علاوہ ماسکس، ہینڈ سینیٹائزرز اور دیگر اشیاءتقسیم کرکے عظیم انسانی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔
مئیر ڈبلازیو کا سائٹیشن میں کہنا ہے کہ موجودہ آزمائش کے دور میں ، ہماری کمیونٹیز کے نمائندہ گروپوں نے بلا امتیاز نیویارکرز کی دن رات خدمت کی ،وہ قابل فخر ہے ۔ان کی خدمات پر سٹی گورنمنٹ کو ہی نہیں بلکہ تمام نیویارکرز کو فخر ہے ۔

Mayor city of New YorkBill de Blasiohas presented a certificate of Recognition to American Pakistani Advocacy Group

Related Articles

Back to top button