نیویارک کے دبنگ اٹارنی جنرل ایرک شنائڈرمین شرمناک سکینڈل سامنے آنے کے بعد مستعفی
چار مختلف خواتین جن میں سے دو نے اپنی شناخت اور نام ظاہر بھی کئے نے الزامات عائد کئے کہ ایرک شنائیڈر مین سے ان کے تعلقات تھے اور ان تعلقات کے دوران شنائیڈر مین نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے دبنگ اٹارنی جنرل ایرک شنائڈر مین خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی تعلقات اور تشدد کے الزامات کے بعد فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ نیویارکرز میں چار مختلف خواتین جن میں سے دو نے اپنی شناخت اور نام ظاہر بھی کئے نے الزامات عائد کئے کہ ایرک شنائیڈر مین سے ان کے تعلقات تھے اور ان تعلقات کے دوران شنائیڈر مین نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعض کیسوں میں تھپڑ مارے اور شرمناک باتیں بھی کیں ۔جونہی یہ الزامات سامنے آئے تو اس کے فوری بعد نیویارک سٹیٹ کے اٹارنی جنرل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ ان الزامات کا سامنا کریں گے اور خود کو بے گناہ ثابت کریں گے ۔
ایرک شنائیڈر مین قانون کی عملداری کے سلسلے میں دبنگ اٹارنی جنرل کی شہرت کے حامل تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے سخت ناقدین میں شامل تھے ۔