غلام حیدر اخوندی کی گلگت بلتستانی الیکشن کے کامیاب ارکان کو مبارکباد
گلگت بلتستان کے عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ حالیہ الیکشن میں منتخب ارکان کو مینڈیٹ دیا ہے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ منتخب ارکان ، توقعات پر پورا اتریں گے، غلام حیدر اخوندی
نیوجرسی (اردو نیوز) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم سماجی شخصیت غلام حیدر اخوندی نے گلگت بلتستان میں ہونیوالے الیکشن میں کامیاب ہونے والے تمام ارکان کو مبارکباد دی ہے اور الیکشن کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں غلام حیدر اخوندی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ حالیہ الیکشن میں منتخب ارکان کو مینڈیٹ دیا ہے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ منتخب ارکان ، توقعات پر پورا اتریں گے ۔
غلام حیدر اخوندی نے کہا کہ ہم تمام سیاسی رہنما و¿ں سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کے گلے شکوے الیکشن کے ساتھ ختم کریں اور مل جل کر علاقے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے ذمہ دار ی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے اپنے ضمیر کے مطابق جس کو بھی حقدار سمجھا ، اسے اپنا ووٹ دیا۔
غلام حیدر اخوندی نے کہا کہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ لوٹا کریسی کو الیکشن میں مسترد کیا گیا اور عوام نے با شعور ہونے کا ثبوت دے کر واضح پیغام دیا کہ ووٹ کو عزت کیسے دی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی حکومت کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوںنے اس پورے الیکشن میں اپنے فرائض بطریق احسن ادا کئے ۔
Ghulam Hiader Akhundi, GB Elections 2020