کانگریس بلا تاخیر ”کورونا معاشی امدادی پیکج“‘ کی منظوری دے ، ٹام شوازی
نئی بائیڈن انتظامیہ کا انتظار کئے بغیر کانگریس کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ بے روز گارافراد اور چھوٹے کاروباروں کے لئے امدادی پیکج کی منظوری دیں
نیویارک (اردونیوز ) کانگریس مین ٹام شوازی (ڈیموکریٹ ، نیویارک) نے ایوان نمائندگان اور یو ایس سینٹ کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ نئی بائیڈن انتظامیہ کا انتظار کئے بغیر کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ بے روز گارافراد اور چھوٹے کاروباروں کے لئے امدادی پیکج کی منظوری دیں ۔
ٹام شوازی جو کہ حالیہ کانگریشنل الیکشن میں کامیاب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”کورونا معاشی امدادی پیکج“ کا یہی وقت ہے۔ دونوں ایوانوں کا بلا تاخیر امدادی پیکج کی منظوری کے لئے بلا تاخیر اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔واضح رہے کہ صدارتی الیکشن سے پہلے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن میں امدادی پیکج پر سمجھوتہ نہیں ہو سکا ۔صدر ٹرمپ کی جانب سے بھی صدارتی الیکشن کے بعد کانگریس کی قیادت پر زور دیا جا رہا ہے کہ امدادی پیکج کی منظوری دی جائے ۔
Tom Suozzi, Corona Economic Relief Package 2020