پاکستان

جیٹ بلیو ائیر لائینز کی پرواز کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی، فلائٹ کی بحفاظت ہنگامی لینڈنگ

جیٹ بلیو ائیرلائینز کی پرواز کی ونڈ سکرین جس میں کریک پیدا ہو گیا(فوٹو ،بشکرئیہ مائیکل پولاسکا،ٹویٹر پوسٹ)

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں دوران پرواز ایک اور فلائٹ کی کھڑکی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے فلائٹ میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ۔اس کھڑکی توڑ دوسرے واقعہ میں بھی فلائٹ کو بحفاظت فلوریڈا میں اتار لیا گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پورٹو ریکو سے فلوریڈا کے شہر ٹمپا جانیوالی جیٹ بلیو کی فلائٹ میں کاک پٹ میں پائلٹ کے سامنے دائیں جانب والی ونڈ سکرین میں اچانک کریک پیدا ہو گیا تاہم یہ کریک ونڈ سکرین جو کہ کئی تہوں پر مشتمل ہوتی ہے، کی بالائی تہہ میں پیدا ہوا ۔
پائلٹ نے اس ہنگامی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فلائٹ کو فلوریڈا کے قریبی فورٹ لارا ڈیل ائیر پورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا ۔اس دوران فلائٹ میں عملے کی جانب سے مسافروں کو ونڈ سکرین کے ٹوٹنے کی صورتحال اور پرواز کا رخ تبدیل کرکے اسے فورٹ لارا ڈیل میں اتارنے کی اطلاع دی گئی اور یہ تسلی بھی دی گئی کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور خطے کی کوئی بات نہیں ۔پرواز کے اندرونی منظر کی ویڈیو اسی پرواز میں سوار اے بی سی نیوزٹی وی کے مائیکل پولاسکا نے بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جیٹ بلیو کی پورٹو ریکو سے صبح ساٹھے دس بجے ٹیک آف ہونیوالی اس پرواز کو لاڈر ریل ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ۔امریکہ میں ایسے لگتا ہے کہ جہازوں کا کھڑکی توڑ مقابلہ چل رہا ہے ، جیٹ بلیو سے قبل ساوتھ ویسٹ ائیرلائینز کی فلائٹ کی بھی دوران پرواز انجن کا پر ٹوٹنے کی وجہ سے کھڑکی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے ایک خاتون مسافر ہلاک ہو گئی تھی ۔امریکی ایوی ایشن حکام نے ان حادثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Related Articles

Back to top button