اوورسیز پاکستانیز

کمالا ہیرس امریکہ کی منتخب ہونے والی پہلی خاتون وائس پریذیدنٹ

وہ امریکہ کی منتخب ہونے والی نہ صرف پہلی خاتون بلکہ پہلی جنوبی ایشیائی نژاد امریکی اور سیاہ فام وائس پریذیڈنٹ بھی ہوں گے ۔جو بائیڈن اور کمالا ہیرس ،20جنوری2021کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی سے کمالا ہیرس بھی ملک کی وائس پریذیڈنٹ منتخب ہو گئی ہیں ۔ وہ امریکہ کی منتخب ہونے والی نہ صرف پہلی خاتون بلکہ پہلی جنوبی ایشیائی نژاد امریکی اور سیاہ فام وائس پریذیڈنٹ بھی ہوں گے ۔جو بائیڈن اور کمالا ہیرس ،20جنوری2021کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی سیاسی تاریخ میں صدارتی الیکشن کےلئے کسی بھی پارٹی (ڈیموکریٹک پارٹی) کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونی والی پہلی خاتون ہیلری کلنٹن تھیں جبکہ امریکی سیاسی تاریخ میں تین خواتین کو وائس پریذیڈنٹ کے امیدوار نامزر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جن میں جیرل ڈائن فیرارو (1984) ، سارہ پیلن (ریپبلکن ، 2008)اور کمالا ہیرس (ڈیموکریٹ، 2020) شامل ہیں ۔
جو بائیڈن نے بھی صدر منتخب ہو کر متعدد ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ جو بائیڈن ، امریکہ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے اور 78سالہ معمر ترین صدر ہوں گے ۔ انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے کسی بھی امریکی صدر کو پہلی ٹرم کے بعد بعد ہرا دیا۔ واضح رہے کہ اس وقت تک امریکہ میں چار صدور دوسری ٹرم میں منتخب نہیں ہو سکے ۔ صدر ٹرمپ، امریکہ کے پانچویں صدر ہوں گے کہ جو دوسری ٹرم میں ہار گئے۔ صدر ٹرمپ کا شمار ملک کے ان صدور میں بھی ہوتا ہے کہ جن کا مواخذہ ہوا تاہم سینٹ میں ان کے ٹرائل کی کوشش کامیاب نہ سکے۔
کمالا ہیرس ، امریکہ میں پیدا ہوئیں ۔ کیلی فورنیا میں پیدا ہونے والی کمالا ہیرس کی والدہ بھارتی نژاد امریکی سائنس دان تھیں جن کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا تاہم کمالا کے والد کا تعلق جمیکا سے تھا اور وہ پروفیسر تھے۔کمالا ہیرس 2004 سے 2011 کے دوران دو مرتبہ سان فرانسیسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل رہیں جس کے بعد 2011 سے 2017 کے دروان دو مرتبہ کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل منتخب ہوئی تھیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی نہ صرف پہلی خاتون تھیں بلکہ گنجان ریاست کی پہلی سیاہ فام اٹارنی جنرل بن گئی تھیں۔جنوری 2017 میں انہوں نے کیلی فورنیا کے جونیئر امریکی سینیٹر کے طور پر حلف اٹھایا اور جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والی پہلی خاتون بن گئی تھیں اور اسی طرح امریکی تاریخ میں کیرول موسیلے براو¿ن کے بعد دوسری سیاہ فام خاتون بن گئی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Kamala Harris becomes first woman vice president elect in U.S. History

Related Articles

Back to top button