پاکستان

میں ڈیموکریٹک نہیں بلکہ امریکی صدر کے طور پر کام کرونگا، جو بائیڈن کا خطاب

میں ڈیموکریٹک نہیں بلکہ امریکی صدر کے طور پر کام کرونگا، جو بائیڈن کا خطاب

نیویارک (محسن ظہیر سے )ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے ایک ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر صدارتی الیکشن لڑا تاہم وہ ڈیموکریٹک نہیں بلکہ امریکہ صدر کے طور پر کام کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں اپنے ایک خطاب کے دوران کہی ۔ اگرچہ اس خطاب میں جو بائیڈن نے اپنی فتح کا اعلان نہیں کیا تاہم یہ خطاب انہوں نے وسکانسن اور مشی گن جیسی اہم ریاستوں میں اپنی کامیابی کے اعلان کے بعد کیا ۔
مسٹر بائیڈن کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں آپ ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کا سیاسی مخالف آپ کا سیاسی دشمن ہے ۔ہم سب کو عظیم امریکی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے بعد کوئی ریڈ (ریپبلکن ) یا بلیو (ڈیموکریٹ ) امریکہ نہیں ہوناچاہئیے ہم یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ میں ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ میں ایک ڈیموکریٹ نہیں بلکہ امریکی صدر کے طور پر اپنا کردار ادا کرونگا۔

Related Articles

Back to top button