اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

ٹائمز سکوائر نیویارک پر مظاہرہ ، کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار

ہرین اور منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کے خلاف مظالم کے سلسلے میں امریکہ میں ہر اہم فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) پاکستانی ، کشمیری و مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ ان کے حقوق کے لئے نیویارک سمیت امریکہ کے ہر اہم فورم پر اس وقت تک آواز اٹھائی جاتی رہے گی کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ اس سلسلے میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کشمیری ، پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔
شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں اور نریندر مودی سمیت بھارتی قابض فورسز کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین تمام وقت کشمیری عوام کے حق میں اور بھارتی وزیر اعظم سمیت بھارتی سیکورٹی فورسز کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے مقامی قائدین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اقوام عالم ، مسلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ااپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔مظاہرین اور منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کے خلاف مظالم کے سلسلے میں امریکہ میں ہر اہم فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

Kashmi Solidarity Day, Times Square New York Demonstration

Related Articles

Back to top button