" "
اوورسیز پاکستانیز

کرنل (ر) مقبول ملک کو صدمہ،جواں سال بیٹا اور بہو حادثے میں جاں بحق

بیٹا اٹارنی محمد ملک ہفتے کو شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ بہاماز آئی لینڈ گیا جہاں 29اکتوبر کو حادثے میں میاں بیوی دونوں جاں بحق ہو گئے

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، کاروباری شخصیت کرنل (ر) مقبول ملک کے جواں سال صاحبزادے اٹارنی محمد ملک اور بہو ڈاکٹر نور شاہ ، باہاماز آئی لینڈ میں پیش آنیوالے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصےلات کے مطابق کرنل (ر) مقبول ملک کے صاحبزادے محمد ملک جو کہ کارپوریٹ اٹارنی تھے ، کی شادی ہفتہ ،24اکتوبر کو نیویار ک میں ڈاکٹر نور شاہ سے ہوئی ۔شادی کے بعد محمد ملک اپنی نو بیاہتا اہلیہ کے ساتھ ہنی مون منانے کے لئے ”بہاماز آئی لینڈ “ چلے گئے ۔
بدھکی شام کو ”بہاماز “ سے امریکی ایمبسی کے حکام نے لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں کرنل (ر) مقبول ملک کے گھر پر رابطہ کیا اور اطلاع دی کہ محمد ملک اور ان کی اہلیہ ، مبینہ طورپر ڈوبنے کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔جس وقت یہ افسوسناک اطلاع آئی ،ا س وقت کرنل (ر) مقبول ملک ، دھوم ریسٹورنٹ میں دانش جمشید ملک کے زیر اہتمام محفل میلاد میں شریک تھے۔ انہیں فون پر بیٹے اور بہو کے حادثے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر گھر کے لئے روانہ ہو گئے جہاں جواں سال بیٹے اور بہو کی موت پر قیامت صغریٰ برپا تھی ۔
متوفین اٹارنی محمد ملک کی عمر28سال تھی اور وہ مقبول ملک کے تین بیٹوں میں سے تیسرے نمبر پر تھا اور کارپوریٹ اٹارنی کے طور پر پریکٹس کرتاتھا۔
اٹارنی محمد ملک ، بہو ، ڈاکٹرنور شاہ کی میتوں کو امریکہ پہنچایا جائے گا اور یہاں سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے کرنل (ر) مقبول ملک سے اس افسوسناک سانحہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور والدین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Col (R) Maqbool Malk’s son and daughter in law died in accident

Related Articles

Back to top button