الریان فیونرل ہوم نیویارک کے امتیاز احمد کو صدمہ،لندن میں بڑے بھائی کا کورونا سے انتقال
عبدالروف پہلے گھر میں گر کر زخمی ہوئے ، ہسپتال میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، ہسپتال میں علاج اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے
کمیونٹی قائدین و ارکان نے امتیاز احمد سے انکے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں
نیویارک (اردونیو ز )پاکستانی و کشمیری امریکن نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور الریان فیونرل ہوم بروکلین کے مینیجنگ ڈائریکٹرامتیاز احمد کے بڑے بھائی عبدالرو¿ف لندن میںانتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمرتقریباً70سال تھی ۔ چند روز قبل وہ اپنے گھر میں وضو کرنے کے لئے اٹھے تو اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکے اور گر کر زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا ۔ وہ علاج و معالجے کے بعد انہوں نے ہسپتال حکام سے کہا کہ انہیں گھر بھیج دیں ۔
ہسپتال سے گھر آنے کے کچھ دن کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ عبدالروف کی ہسپتال میں حالت بتریج خراب ہو تی رہی ۔ دو روز قبل سانس کی تکلیف کے بعد انہیں ہسپتال میں وینٹی لیٹر لگایا گیا ۔
عبدالروف ، ایک ہفتہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کو لندن کے ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔امتیاز احمد کے عزیز و اقارب اور نیویارک کی پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کے قائدین و ارکان نے امتیاز احمد سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
Elder brother of Imtiaz Ahmad’s ,managing director of Al Rayan Funeral Home Brooklyn, Abdul Rauf died of COVID-19 in London.