پنسلوینیا سٹیٹ میں ووٹ رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم
سال2016میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں صدر ٹرمپ نے بہت کم مارجن سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو پنسلوینیا میں شکست دی تھی
سال2020کے صدارتی الیکشن میں دونوں امیدواروں ٹرمپ اور بائیڈن کے لئے پنسلوینیا ریاست میں کامیابی اہم ہے ۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ پنسلوینیا کے سوئنگ ووٹرز کس کے حق میں اپنے ووٹ ڈالتے ہیں
فلا ڈیلفیا (اردونیوز ) امریکی ریاست پنسلوینیا کا شمار امریکہ کی ان اہم ریاستوں میں ہوتا ہے کہ جہاں صدارتی الیکشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ اس ریاست میں بسنے والے افراد کہ جو ووٹر بننے کے اہل ہو گئے ہیں ، میں اپنا ووٹ رجسٹر ڈ کروانے کا بڑا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پنسلوینیا میں ریکارڈ تعداد میں ووٹرز رجسٹریشن ہوئی ہے ۔
پنسلوینیا کی کل 13ملین آبادی میں سے نو ملین افراد نے اپنے ووٹ رجسٹرڈ کروالئے ہیں ۔ریاست کے اعداد و شمار کےمطابق نو ملین ووٹرز میں 4.2ملین ڈیموکریٹس جبکہ 3.5ملین ریپبلکن ہیں جبکہ 895,000 آزاد ووٹرز ہیں ۔ پنسلوینیا کا شمار امریکہ کی بیٹل گراو¿نڈ ریاستوں میں ہوتا ہے ۔ سال2016میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں صدر ٹرمپ نے بہت کم مارجن سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو پنسلوینیا میں شکست دی تھی ۔ سال2020کے صدارتی الیکشن میں دونوں امیدواروں ٹرمپ اور بائیڈن کے لئے پنسلوینیا ریاست میں کامیابی اہم ہے ۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ پنسلوینیا کے سوئنگ ووٹرز کس کے حق میں اپنے ووٹ ڈالتے ہیں ۔
Pennsylvania reaches record high voter registration