پاکستان

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک ،29اکتوبر کے بعد بکنگ بند

ہوٹل کی ویب سائٹ پر دو روز تک ہوٹل کی بندش کا پوسٹ کئے جانے والا اعلان ہٹا دیا گیا ، استقبالیہ پر رابطے پر بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل بند ہو رہا ہے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) نیویارک میں پی آئی اے کے ملیکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی ویب سائٹ پر دو سے زائد دن تک پوسٹ رہنے والا ہوٹل کی بندش کا اعلان تو ہٹا دیا گیا ہے تاہم ہوٹل کی ویب سائٹ پر اگر کمرہ بُک کروانے کی کوشش کی جائے تو 29اکتوبر کے بعد کسی بھی قسم کی کمروں کی بکنک کو عدم دستیاب ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اچانک اعلان کیا گیا کہ ایک سو سال کے بعد ہوٹل کو31اکتوبر کو مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے ۔
پاکستانی کمیونٹی ارکان نے ہوٹل میں فون کرکے معلومات لینے اور کمرہ بک کروانے کی کوشش کی تو انہیں بھی یہی بتایا گیا کہ 31اکتوبر کے بعد ہوٹل بند ہو رہا ہے ۔ امریکہ مین پاکستان کے سفارتی حکام اور پاکستان میں حکومتی حکام کی جانب سے ابھی واضح نہیں کیا گیا کہ روزویلٹ ہوٹل کا کیا مستقبل ہو گا۔ آیا اس کو فروخت کر دیا جائےگا یا اسے جوائنٹ وینچر کے تحت کسی نئی رہائشی بلڈنگ کی شکل دے دی جائے گی ۔پاکستان میں ایک وفاقی وزیر سے جب ہوٹل کی بندش کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے دو الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” نو آئیڈیا “

Roosevelt Hotel New York
Roosevelt Hotel New York

Roosevelt Hotel New York closing

Related Articles

Back to top button