لندن میں کیا ہوا؟نعیم بخاری نے حقیقت بتا دی
لندن (ارد ونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے حقیقت بیان کر دی ہے کہ لندن میں وہ کیسے زخمی ہوئے اور ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا۔ جیو نیوز کے مطابق ممتاز قانون دان نے کہا کہ وہ نیند میں ٹرین سے اترے تھے، پیر پھسلنے کی وجہ سے گرنے کی وجہ سے چوٹیں لگیں۔برطانوی پولیس نے بھی نعیم بخاری پر حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن میں پی ٹی آئی رہنمانعیم بخاری پرحملہ نہیں کیاگیا، پولیس کےپاس نعیم بخاری پرکسی حملے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔یاد رہے کہ ممتاز قانون دان اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم بخاری برطانوی دارالحکومت لندن کے زیر زمین اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرنے سے زخمی ہوگئے تھے، انہیں سر اور پسلیوں میں چوٹیں ا?ئی تھیں، نعیم بخاری کو اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ا±ن کی حالت خطرے سے باہر بتاتے ہوئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا تھا۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، لیکن ابھی مزید تین چار دن اسپتال میں رکنا پڑے گا۔ انہوں نے اپنی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔