نیویارک میں پاکستانی امریکن خواتین کا سانحہ موٹر وے کی متاثرہ خاتون سے اظہار ہمدردی،ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
اوورسیز گلوبل فاونڈیشن کے زیر اہتما م خصوصی تقریب کا اہتمام ،قونصل جنرل عائشہ علی ، ناساوکاونٹی کی فرح موزا والا اور اوورسیز فاونڈیشن کی خواتین ونگ کی قائدین اور ارکان کی شرکت
مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے دین ِ اسلام میں خواتین کے مقام و اہمیت پر روشنی ڈالی، اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ نے دین ِ اسلام میںعورت کا جو مقام و مرتبہ نہایت ہی بلند اور قابل احترام بیان کیا ہے
تقریب سے فاونڈیشن کی وومین ونگ کی صدر طاہرہ دین سمیت دیگر عہدیداران رانا نسیم ، فوزیہ چغتائی کے علاوہ فاونڈیشن کے ظہیر اختر مہر، منور ریاض ، رانا جاوید اور طاہر سندھو نے بھی خطاب کیا
کسی بھی معاشرے کی طرح ، کسی بھی کمیونٹی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔ عائشہ علی
ناسا کاو¿نٹی میں میرے آفس کے دروازے تمام خواتین اور ایشین امریکن کمیونٹی ارکان کے لئے کھلے ہیں ۔ ہم ان کی ہر ممکن مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ، فرح موزاوالا کا خطاب
نیویارک (اردو نیوز)اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کی صدارت فاونڈیشن کی صدر طاہرہ دین نے کی جبکہ تقریب میں جنرل سیکرٹری رانانسیم سمیت فاو¿نڈیشن کی ارکان اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شریک ہوئیں ۔ تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی تھیں ۔ تقریب میں ناسا کاونٹی کی ایشین امریکن افئیرز کی ڈائریکٹر فرح موزا والا نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میںلاہور موٹر وے پر ایک خاتون سے ہونیوالی زیادتی کے واقعہ پر نہایت ہی افسوس کا اظہار کیا گیا اور متاثرہ خاتون سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ میں ملوث درندہ صف عناصر کو عبرتناک سزائیں دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
تقریب میں معروف اسلامک سکالر مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے اپنے خصوصی خطاب میں دین ِ اسلام میں خواتین کے مقام و اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ نے دین ِ اسلام میںعورت کا جو مقام و مرتبہ نہایت ہی بلند اور قابل احترام بیان کیا ہے۔
فاو¿نڈیشن کے سینئر نائب صدر رانا اجاوید اور نیویارک چیپٹر کے صدر منور ریاض ، نائب صد فوزیہ چغتائی اور جنرل سیکرٹری طاہر سندھو نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والی پوری پاکستانی کمیونٹی سانحہ موٹر وے کی متاثرہ خاتون کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتی ہے اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے میں اوورسیز کمیونٹی اپنی آواز ہر فورم پر بلند کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔ خواتین آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔ کمیونٹی کو ان کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنی چاہئیے ۔
اوورسیز گلوبل فاو¿نڈیشن کے چئیر مین ظہیر اختر مہر نے کہا کہ اوورسیز گلوبل فاونڈیشن ، خواتین کے حقوق اور ترقی کے لئے انہیں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی اور ان کے شانہ بشانہ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ موٹر وے کی متاثرہ بہن کے ساتھ ہم اپنی مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتکار اس سانحہ کے حوالے سے پاکستان میں متعلقہ حکام کو اوورسیز کمیونٹی کے جذبات سے آگاہ کریں اور انہیں بتائیں کہ ہم اس کیس میں فوری انصاف چاہتے ہیں ۔
قونصل جنرل عائشہ علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز بالخصوص امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کی اہمیت و کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی طرح ، کسی بھی کمیونٹی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ موٹر وے نہایت ہی افسوسناک ہے۔ ہم سب کی ہمدردیاں متاثر ہ خاتون کے ساتھ ہے ۔ اس واقعہ پر اعلیٰ سطح پر کاروائی ہو رہی ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا
ناسا کاونٹی کی فرح موزاوالا نے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز گلوبل فاونڈیشن اور اس کی خواتین ارکان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ جب ہم خواتین کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کاو¿نٹی میں میرے آفس کے دروازے تمام خواتین اور ایشین امریکن کمیونٹی ارکان کے لئے کھلے ہیں ۔ ہم ان کی ہر ممکن مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں
تقریب کے آخر میں مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے خصوصی دعا کروائی ۔
https://www.facebook.com/OPGFGlobal/photos/a.2333828466896257/3080935792185517/
Overseas Global Foundation New York