پاکستان

مودی کا جنرل اسمبلی سے ویڈیو خطاب، اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا بڑا احتجاجی مظاہرہ

پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کے علاوہ سکھ کمیونٹی اور خالصتان موومنٹ کی جانب سے کئے جانیوالے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کمیونٹیز کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہوئے

کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ہر اہم فورم پر آواز ن بلند کرتے رہیں گے اور یہ آواز ا س وقت تک بلند کرتے رہیں گے کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، مقررین

نیویارک (اردونیوز )کورونا وائرس وبا کے باوجود نیویارک میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو خطاب کے موقع پربڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کے علاوہ سکھ کمیونٹی اور خالصتان موومنٹ کی جانب سے کئے جانیوالے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کمیونٹیز کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہوئے۔
پاکستانی و کشمیری مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی حکومت کے فیصلوں، کشمیر میں جاری انسانی خلاف ورزیوں اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ہر اہم فورم پر آواز ن بلند کرتے رہیں گے اور یہ آواز ا س وقت تک بلند کرتے رہیں گے کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔
نیویارک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا75واں اجلاس ، ورچوئل ہو رہا ہے تاہم اس اجلاس میں بھی اقوام متحدہ سمیت عالمی براداری پر مسلہ کے حل پر زور ڈالا گیا۔

Kashmir demonstration in front of UNO

Related Articles

Back to top button