پاکستان

نیویارک سٹی میں عاشورہ محرم کا سالانہ جلوس 23اگست کو ہوگا

نیویارک سٹی انتظامیہ نے گائیڈ لائنز کے ساتھ جلوس کی اجازت دیدی ، عزاداران کو ہر وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کرنے کی ہدایت

حسب معمول جلوس کا آغاز دوپہر ایک بجے اور پانچ بجے اختتام پذیر ہوگا،موجودہ صورتحال کے مطابق ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے: جاوید حسین، اصطفیٰ نقوی

نیویارک( خصوصی رپورٹ)نیویارک سٹی انتظامیہ نے عاشورہ محرم کے سلسلہ شہداءکربلا کی یاد میں سالانہ جلوس عزا کی اجازت دیدی ہے۔سالانہ عاشورہ جلوس اتوار 23 اگست کو حسب معمول مین ہٹن(نیویارک سٹی) میں منعقد ہوگا۔جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے مطابق کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جلوس کے شرکاءکو حفاظتی اقدامات کی پابندی کرنا ہوگی۔جلوس کے دوران تمام وقت ماسک پہننا ہوگا اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی ۔
جلوس حسب معمول 50ویں سٹریٹ (مین ہیٹن) سے شروع ہوکر 65 سٹریٹ پر پاکستان قونصلیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس ٹھیک دوپہر ایک بجے شروع ہوگا اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔عزاداران سے وقت کی پابندی کی خاص ہدایت کی گئی ہے۔

Javed Hussain, Istafa Naqvi
Javed Hussain, Istafa Naqvi

معلومات کے لئے رابطہ کریں۔جلوس کے مرکزی منتظمین جاوید حسین اور اصطفیٰ نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باوجود شہداءکربلا کی یاد میں سالانہ جلوس پروگرام کے مطابق ہوگاتاہم ہم سب کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا ہوگی۔انہوں نے عزاداران سے کہا کہ وہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔ تمام وقت ماسکس پہن کر رکھیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ عوام کی صحت کے پیش نظر نیاز اوپن تقسیم نہیں ہوگی بلکہ پیکٹ میں نیاز تقسیم کی جائے گی۔اصطفیٰ نقوی اور جاوید حسین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں عزاداران گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ جلوس میں شرکت کریں گے۔ مزید معلومات کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
631-375-1113, 646-210-2092

Jaloos Ashore e Muharram in New York city

Jaloos Ashora e Muharram New York city 2020
Jaloos Ashora e Muharram New York city 2020

Related Articles

Back to top button