بروکلین میں آزادی پاکستان کلچرل کاروان، پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان
اگرچہ نیویارک میں سٹی گورنمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ی ہے لیکن پاکستانی امریکن کمیونٹی نے یوم پاکستان منفرد اور اپنی مثال آپ منا کر نئی تاریخ رقم کر دی
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر تاریخ میں پہلی بار ” آزادی پاکستان کلچرل کاروان “ نکالا گیا
جس میںکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے رنگوں سے کونی آئی لینڈ ایونیو رنگا گیا اور فضاءمسلسل پاکستان زندہ آباد اور کشمیر بنے کا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی
یوم آزادی پاکستان پر ” آزادی پاکستان کلچرل کاروان “ میں پانچ فلوٹس شامل کئے گئے جن میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر کے رنگ نمایاں تھے ۔ ان فلوٹس پر قومی لباس میں سوار کمیونٹی ارکان نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاءمسلسل پاکستان زندہ آباد کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی
” آزادی پاکستان کلچرل کاروان “ کے انعقاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کے قائدین کاشف حسین ، ذکریا خان ، احسن چغتائی،کیپٹن عدیل رانا، امتیاز احمد، صاحبزادہ شبیر، بازہ روحی ، عطیہ شہناز، آصف بیگ ، نثار خان ، اسریٰ راشد، زنیرا چغتائی سمیت ان کی تنظیموں پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی ( PAYS) امریکن کونسل آف منیارٹی وومین( ACMW) بروکلین ایمرج،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی، پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی، پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزیشن( PASWO) نے کلیدی کردار ادا کیا
آزادی کارواں میں شریک بروکلین بورو پریذیڈنٹ سمیت امریکی شخصیات نے بھی خوب رنگ جمایا ، وہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سمیت روایتی پاکستانی لباس میں ملبوس ہو کر کارواں میں شامل ہوئے تو تمام توجہ اپنی طرف سمیٹ لی
نیویارک( اردونیوز)اگرچہ نیویارک میں سٹی گورنمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ی ہے لیکن پاکستانی امریکن کمیونٹی نے یوم پاکستان منفرد اور اپنی مثال آپ منا کر نئی تاریخ رقم کر دی ۔اس سلسلے میں نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر تاریخ میں پہلی بار ” آزادی پاکستان کلچرل کاروان “ نکالا گیا جس میںکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے رنگوں سے کونی آئی لینڈ ایونیو رنگا گیا اور فضاءمسلسل پاکستان زندہ آباد اور کشمیر بنے کا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی ۔
یوم آزادی پاکستان پر ” آزادی پاکستان کلچرل کاروان “ میں پانچ فلوٹس شامل کئے گئے جن میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر کے رنگ نمایاں تھے ۔ ان فلوٹس پر قومی لباس میں سوار کمیونٹی ارکان نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاءمسلسل پاکستان زندہ آباد کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی ۔پاکستان اور کشمیر کے بڑے سائز کے جھنڈے بھی کارواں میں ساتھ ساتھ شرکاءکے ہاتھوں میں رواں دواں رہے ۔
” آزادی پاکستان کلچرل کاروان “ کے انعقاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کے قائدین کاشف حسین ، ذکریا خان ، احسن چغتائی،کیپٹن عدیل رانا، امتیاز احمد، صاحبزادہ شبیر، بازہ روحی ، عطیہ شہناز، آصف بیگ ، نثار خان ، اسریٰ راشد، زنیرا چغتائی سمیت ان کی تنظیموں پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی ( PAYS) امریکن کونسل آف منیارٹی وومین( ACMW) بروکلین ایمرج،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی، پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی، پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزیشن( PASWO) نے کلیدی کردار ادا کیا ۔
آزادی کارواں میں شریک بروکلین بورو پریذیڈنٹ سمیت امریکی شخصیات نے بھی خوب رنگ جمایا ، وہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سمیت روایتی پاکستانی لباس میں ملبوس ہو کر کارواں میں شامل ہوئے تو تمام توجہ اپنی طرف سمیٹ لی ۔
آزادی کاروان کی روانگی سے قبل یوم آزادی پاکستا ن کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی ، بروکلین بورو کے صدر ایرک ایڈمز، سٹیٹ اسمبلی مین رابرٹ کیرول،اسمبلی ممبر مارسیلا، میٹائینز، کونسل مین ڈاکٹرمیتھیو یو جین سمیت دیگر نے فیتہ کاٹ کر کارواں کا آغاز کیا۔ معاذ علی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔
کلچرل کارواں میں فلوٹس کے علاوہ ایک سو 20کاروں پر مشتمل تھا جن میں سپیشل برانڈسپوکی رٹس کاریں بھی شامل تھیں۔کلچرل کارواں ایونیو ایچ اور کونی آئی لینڈ ایونیو سے شروع ہوا اورپراسپیکٹ پارک سے واپس ہوتا ہوا نیوکرک ایونیو اور کونی آئی لینڈ ایونیو پر اختتام پذیر ہوا۔
کارواں کو تمام راستے لوگوں کی زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور امریکی شہریوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا ۔کارواں کے دوران تمام وقت فضاءقومی و ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔کمیونٹی کے کاروباری اداروں، ریسٹورنٹس نے کارواں کے لیے مٹھائی،پانی،مشروبات کا بندوبست کر رکھا تھا۔ ہر فلوٹ قومی پرچموں اور بانیان پاکستان کی تصاویر سے مزین تھا۔ لوگ پاکستان کے ساتھ امریکی اور کشمیری جھنڈے لہراتے رہے۔
بروکلین بورو کے صدر ایرک ایڈمز متعدد امریکی شخصیات نے کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔کارواں کے اختتام پر الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا۔کاشف حسین نے تمام پارٹنر تنظیموں کا تاریخی کارواں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
اسمبلی وومین مارسیلا، احسن چغتائی، بازہ روحی، ذکریہ خان، اسرا راشد،چوہدری ظہور اختر آف پنیام اور دیگر نے کامیاب کارواں کو کمیونٹی کے دائمی اتحاد کا نکتہ آغاز قرار دیا ہے۔اس موقع پر گِرل اینڈ ڈائین،ٹیکساس ریسٹورنٹ ، لاہوری گِرل،جائروکنگ اور بہار مصالحہ کی جانب سے لذیذ اور تازہ پاکستانی کھانوں کا بندوبست کیا گیا تھا. جن سے لوگوں نے بہت لطف اٹھایا۔ کلچرل کارواں کے تمام راستے چار ہزار سے زائد شرکاءاور کارواں کے روٹ پر موجود شائقین نے کارواں کا بھرپور خیر مقدم کیا۔
First & Historic Pakistan Independence Cultural Caravan Day 2020