بین الاقوامی
نعیم بخاری کی جگہ ولید اقبال امریکہ پہنچ گئے
نیوجرسی (اردو نیوز) نمل یونیورسٹی کے لئے فنڈ ریزنگ تقریبات میں حصہ لینے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ولید اقبال امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ یہاں مختلف امریکی شہروں میں نمل یونیورسٹی کے لئے فنڈ ریزنگ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ ان تقریبات میں نعیم بخاری نے شریک ہونا تھا لیکن لندن میں ایک حادثے میں زخمی ہونے کی وجہ سے پارٹی کی جانب سے ولید اقبال کو ہنگامی طور پر امریکہ بھیجا گیا ہے ۔نیویارک میں تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ نمل یونیورسٹی عمران خان کا پاکستان میں غریب و مستحق افراد کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا منصوبہ ہے ۔