بین الاقوامی

اوہائیو کے گورنر کا ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گورنر ڈیوائن سٹینڈرڈ پروٹوکول کے مطابق برک لیک فرنٹ ائیرپورٹ پرٹرمپ کو خوش آمدید کہنے کے لئے پہنچے تو ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست اوہائیو کے گورنر مائیک ڈیوائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔مائیک ڈیوائن جو کہ ریپبلکن ہیں ، کا کورونا ٹیسٹ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے پہلا مثبت آیا جس کی وجہ سے ان کی صدر سے ہونیوالی ملاقات عین وقت پر منسوخ کر دی گئی ۔گورنر ڈیوائن سٹینڈرڈ پروٹوکول کے مطابق برک لیک فرنٹ ائیرپورٹ پر صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر انہیں خوش آمدید کہنے کے لئے پہنچے تو ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ۔ٹیسٹ کا رزلٹ سامنے آنے کے بعد گورنر واپس کولمبس چلے گئے ۔گورنر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی علامات محسوس نہیں کر رہے ۔

Ohio Governor Mike DeWine tests positive for coronavirus before meeting with president Donald Trump

 

Related Articles

Back to top button